ETV Bharat / entertainment

Nawazuddin Siddiqui in Indore: اندور میں مداحوں نے نوازالدین صدیقی کو گھیرا، اداکار نے ٹریفک نہ جام کرنے کی اپیل کی - اندور میں نواز کو مداحوں نے گھیرا

اداکار نوازالدین صدیقی حال ہی میں اپنی آئندہ فلم جوگیرا سارا را را کی تشہیر کے لیے اندور پہنچے تھے۔ شہر میں اداکار کی موجودگی نے ہلچل پیدا کردی ہے یہاں تک کچھ پرجوش مداحوں نے نواز کی کار کو سڑک پر گھیر بھی لیا۔ پڑھیں پوری خبر

اندور میں مداحوں نے نوازالدین صدیقی کو گھیرا

author img

By

Published : May 24, 2023, 2:22 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو ان کے بے مثال ہنر کی وجہ سے بہت سارے لوگ پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے اپنی آنے والی فلم جوگیرا سارا را را کی تشہیر کے لیے مدھیہ پردیش کے شہر اندور کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران کچھ شائقین نے نواز کی کار کو سڑک پر گھیر لیا۔ نواز کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پرجوش مداحوں کو شانت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔Nawazuddin Siddiqui in Indore

انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کی طرف سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ نوازالدین کی اندور میں موجودگی نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اداکار کو دیکھتے ہی مداح تصاویر لینے کے لیے ان کی گاڑی کے پاس پہنچ گئے، جس سے سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔ جس کے بعد اداکار نے خود کھڑکی سے باہر نکل کر مداحوں کو ٹریفک نہ جام کرتے ہوئے گاڑی نکالنے کو کہا۔

واضح رہے کہ اندور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران نوازالدین نے آج کل لوگوں کی سنیما گھروں سے ہورہی دوریوں پر بات کی۔ اداکار نے کہا کہ اگر ناظرین سینما سے ناراضگی جاری رکھیں گے تو سینما ختم ہو جائے گا۔ بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھنے سے ناظرین کا کرداروں سے مضبوط جذباتی تعلق ہوتا ہے۔ اداکار اپنی ساتھی اداکارہ نیہا شرما کے ساتھ اندور میں اپنی فلم جوگیرا سارا را را کی تشہیر کر رہے تھے۔

کشن نندی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوگیرا سارا را را ایک ہندی زبان کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔ اسے غالب اسد بھوپالی نے لکھا ہے اور اسے کرن شراف اور نعیم صدیقی نے مشترکہ طور پر پروڈیوسر کیا ہے۔ فلم میں نوازالدین صدیقی اور نیہا شرما۔ سنجے مشرا اور مہاکشے چکرورتی اہم کرداروں میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Jogira Sara Ra Ra teaser نوازالدین صدیقی کی رومانوی کامیڈی فلم 'جوگیرا سارا را را' کا ٹیزر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.