ETV Bharat / entertainment

Mohanlal Nails Bhangra Steps ملیالم سپراسٹار موہن لال بھنگڑا کے دھن پر اکشے کمار کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے - موہن لال نے بھنگڑا کیا

اکشے کمار کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں وہ ملیالم سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ بھنگڑے کی دھنوں پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو ایک شادی کی تقریب ہے۔

ملیالم سپراسٹار موہن لال بھنگڑا کے دھن پر اکشے کمار کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 12:51 PM IST

حیدرآباد: ملیالم سپر اسٹار موہن لال، جنہیں 8 فروری کو جیسلمیر ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، ایک شادی میں شرکت کرنے کے لیے راجستھان میں تھے۔ کرن جوہر کے ساتھ فلائٹ سے اپنی تصویر شیئر کرنے کے بعد موہن لال کی جئے پور سے سامنے آئی ایک وائرل ویڈیو پورے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔ اس تقریب میں اکشے کمار نے بھی شرکت کی تھی اور اب جمعہ کو اکشے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور موہن لال بھنگڑا پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔ Mohanlal Nails Bhangra Steps

انسٹاگرام پر اکشے نے ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں اور موہن لال کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دونوں سپر اسٹارز بھنگڑے کی دھنوں پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں جب کہ دوسرے مہمان ان کے لیے تالیاں بجاتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا کہ ' میں آپ کے ساتھ یہ ڈانس ہمیشہ یاد رکھوں گا موہن لال سر۔ بالکل یادگار لمحہ'۔

ملیالم سپراسٹار موہن لال بھنگڑا کے دھن پر اکشے کمار کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے

اکشے اور موہن لال کے علاوہ اس تقریب میں کرن جوہر، ملیالم اداکار و پروڈیوسر پرتھوی راج سُکمارن اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان سمیت دیگر مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔جے پور کے رام باغ پیلس ہوٹل میں ہونے والے اس پروگرام میں میوزک کمپوزر اور گلوکار شنکر مہادیون نے بھی پرفارم کیا۔

پروگرام سے گلوکارہ ریشما راگھویندر کے ذریعہ شیئر کردہ ایک اور ویڈیو میں موہن لال سال 2017 کے مشہور ملیالم نغمہ جمیکی کمل پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اداکار سیاہ رنگ کے کرتے اور پاجامہ میں بے حد شاندار لگ رہے ہیں۔ جب انہوں نے ڈانس کیا تب وہاں موجود تمام لوگوں نے تالیاں اور سیٹیاں بجاتے نظر آئے۔ حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوپایا ہے کہ کس کی شادی تقریب کے لیے ملیالم فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور شخصیات جے پور میں تھے۔ لیکن تقریب سے سامنے آنے والی ویڈیوز یقیناً شائقین کے لیے ایک تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ موہن لال اگلی بار رجنی کانت کی جیلر میں نظر آئیں گے۔ اطلاع کے مطابق اداکار کے نیلسن دلیپ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انڈر ورلڈ ڈان کا کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وہ سب سے کامیاب فرنچائز دریشیام 3 میں جارج کٹی کے طور پر واپس نظر آنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:Kudiye Ni Teri Vibe فلم سیلفی سے اکشے کمار اور مرنال ٹھاکر کا گانا 'کڑیے نی تیری وائب' ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.