ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن کو اس وقت غصہ میں دیکھا گیا جب ایک مداح اداکار کے ساتھ زبردستی تصویر کھینچنے کی کوشش کرنے لگا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریتک اپنے بچوں ریحان روشن اور ردان روشن کے ساتھ فلم دیکھ کر ایک سنیما ہال سے باہر نکل رہے تھے۔ Hrithik Roshan loses cool on fan
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریتک مداح کے رویے سے ناراض ہیں۔ کلپ میں نظر آرہا ہے کہ فیس ماسک پہنے ریتک روشن کالے رنگ کے کار کے دروازے کھولے کھڑے ہیں تاکہ ان کے دونوں بیٹے بحفاظت کار میں بیٹھ سکیں، اسی درمیان ایک مداح سیکورٹی کو توڑتے ہوئے اداکار کے پاس آتا ہے۔ اس کے بعد وہ اداکار کی اجازت کے بغیر زبردستی ان کے ساتھ تصویریں کلک کرنا شروع کردیتا ہے، جو حرکت اداکار کو بے حد ناگوار گزرتی ہے۔ جیسے ہی سیکورٹی ریتک کی حفاظت کے لیے آتی ہے ویسے ہی ریتک نوجوان سے غصے میں کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں: کیا کر رہا ہے تو؟ کیا کر رہا ہے؟
گزشتہ ماہ ممبئی ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب ایک مداح اداکار کے ساتھ زبردستی سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگا۔ جس کے بعد شاہ رخ خان کے بیٹے آرین ان کی حفاظت میں آگے آتے ہیں اور ان کا ہاتھ پکڑ کر چلنے لگتے ہیں۔ واضح رہے کہ فی الحال ریتک اپنی فلم وکرم ویدھا کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں سیف علی خان بھی اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فائٹر میں بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:Fan Makes SRK uncomfortable: دیکھیں آرین خان نے کیسے ایک مداح سے شاہ رخ خان کی حفاظت کی