ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے لیے یہ خوشی موقع ہے کیونکہ ان کی بیٹی ایرا خان کو نوپور شیکھرے میں ایک ہمسفر مل گیا ہے۔ اداکار اپنی بیٹی کی منگنی کی تقریب میں بے حد خوش نظر آئے۔ اس نجی تقریب کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے جس میں خان اپنی فلم 'قیامت سے قیامت تک' کے مقبول گانے ' پاپا کہتے ہیں' پر جھومتے نظر آرہے ہیں۔ Aamir Khan grooves to Papa Kehte Hain
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
جمعہ کو ایرا نے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کی۔ عامر خان، ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ، عمران خان سے لے کر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی منگنی کی تقریب میں نظر آئیں۔ اس تقریب میں عامر خان کا منفرد لک سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
اس تصویر میں عامر بہت اچھے لگ رہے تھے کیونکہ انہوں نے ایک میچنگ دھوتی کے ساتھ کڑھائی والا سفید کرتہ پہنا تھا، لیکن جس چیز نے ہماری توجہ حاصل کی وہ ان کے سرمئی بال تھے جنہوں نے ان کے لک کو مزید دلکش بنادیا۔ ایرا نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی مشہور فٹنس ٹرینر سے منگنی کرلیں گی۔ یہ جوڑا دو سال سے زیادہ عرصے سے رشتہ میں ہے۔
عامر خان کو اپنی پہلی شادی رینا دتہ سے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں۔ عامر نے دوسری شادی 28 دسمبر 2005 کو کرن راؤ سے کی۔ اس جوڑے سال 2011 میں سروگیسی کے ذریعہ اپنے پہلے بیٹے آزاد راؤ خان کا استقبال کیا۔ عامر نے رینا دتہ سے 2002 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
واضح رہے کہ عامر خان کو آخری بار فلم لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور خان کے ساتھ دیکھا گیا۔ فلم کو ریلیز سے قبل کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا، جس کا اثر باکس آفس پر نظر آیا۔ حالانکہ فلم نے بیرون ممالک میں اچھی کمائی کی ہے اور فلم کے او ٹی ٹی پلیٹفارم نیٹفلکس پر ریلیز ہونے کے بعد کافی سراہا گیا ہے۔