ETV Bharat / entertainment

Vivek Agnihotri on Prakash Raj: کشمیر فائلز پر تبصرہ کرنے پر وویک اگنی ہوتری نے پرکاش راج کو 'اربن نکسل' کہا - وویک اگنی ہوتری نے پرکاش راج کو اربن نکسل

دی کشمیر فائلز پر پرکاش راج کے تبصروں پر ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے اپنے ردعمل ظاہر کیے۔ وویک اگنی ہوتری نے پرکاش راج کے تبصرے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اداکار نے اس فلم کے شائقین کو 'بھونکتے کتے' کہا ہے۔

Vivek Agnihotri on Prakash Raj
Vivek Agnihotri on Prakash Raj
author img

By

Published : Feb 9, 2023, 4:04 PM IST

فلمساز وویک رنجن اگنی ہوتری نے اداکار و سیاستداں پرکاش راج کے دی کشمیر فائلز پر دیے گئے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ ان کی فلم نے 'اربن نکسل کی رات کی نیند اڑا دی' ہے۔ پرکاش نے حال ہی میں وویک کے اس دعوے کا مذاق اڑایا تھا کہ ان کی آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہے۔ پرکاش کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وویک نے ادکار کے نام پرکاش کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں 'اندھکار' ( ہندی لفظ جس کا مطلب اندھیرا ہے، جو اداکار کے نام پرکاش کا متضاد ہے) کہا'۔Vivek Agnihotri on Prakash Raj

وویک نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' ایک چھوٹے لوگوں کی فلم 'دی کشمیر فائلز' نے اربن نکسلز کی اتنی راتوں کی نیند اڑا دی ہے کہ ان میں سے ایک پِدی ایک سال بعد بھی اس سے پریشان اور اس نے یہ فلم دیکھنے والوں کو بھونکتے کتے کہہ کر بلایا ہے اور مسٹر اندھکار راج، مجھے بھاسکر کیسے حاصل ہوسکتا ہے جب کہ وہ آپ کا ہے ہمیشہ کے لیے'۔

کیرالہ میں حال ہی میں منعقدہ میتھرو بھومی انٹرنیشنل فیسٹیول آف لیٹرز میں اپنے سیشن کے دوران پرکاش راج نے کشمیر فائلز کے بارے میں بات کی۔ اسے ایک بکواس فلم قرار دیتے ہوئے پرکاش نے کہا کہ کشمیر فائلز بیہودہ فلموں میں سے ایک ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ اسے کس نے پروڈیوس کیا، بے شرم، بین الاقوامی جیوری نے اس پر تھوک دیا، وہ اب بھی بے شرم ہیں۔ وہیں ڈائریکٹر اب بھی کہہ رہا ہے کہ 'مجھے آسکر کیوں نہیں مل رہا؟' اسے بھاسکر بھی نہیں ملے گا۔

وویک کی ہدایت کاری میں بننے والی دی کشمیر فائلز گزشتہ سال 2022 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل تھی۔ اس میں 1990 کی دہائی میں کشمیر وادی سے کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم وویک نے لکھی تھی اور اس میں متھن چکرورتی، پلوی جوشی، انوپم کھیر، درشن کمار اور دیگر اداکار شامل تھے۔ پلوی جوشی بھی زی اسٹوڈیوز کے ساتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر میں سے ایک تھیں۔

مزید پڑھیں:Prakash Raj on The Kashmir Files پرکاش راج نے دی کشمیر فائلز کو 'بیہودہ فلم' قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.