ممبئی: وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بدھ کے روز ممبئی میں اپنے ریستوراں میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ یہاں دونوں بے حد خوبصورت نظر آئے جیسا کہ وہ ہمیشہ لگتے ہیں۔ انوشکا کو سفید شرٹ اور پینٹ میں دیکھا گیا جب کہ وراٹ پرنٹیڈ شرٹ اور کالی پینٹ میں نظر آئے۔ Virat Kohli reaction to Paparazzo
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس دوران جب یہ جوڑی ریستوران کے باہر پاپرازیوں کے لیے پوز دے رہی تھی تب ایک فوٹوگرافر نے غلطی سے انوشکا کو 'سر' کہہ کر پکارا۔ یہ سن کر سابق بھارتی کپتان نے مذاق کرتے ہوئے فوٹوگرافر سے کہا کہ 'وراٹ میم بھی بول دے ایک بار'۔ یہ کہہ کر جوڑی اور پاپرازی ہنس پڑے۔
اس واقعے کے کئی ویڈیوز وائرل ہوئے۔ کوہلی اس وقت اپنے آئی پی ایل کے شیڈول میں مصروف ہیں،وہ مشہور فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیل رہے ہیں۔ دوسری طرف دی رب نے بنا دی جوڑی کی اداکارہ اپنے بھائی کرنیش شرما کی پروڈیوس کردہ فلم چکڈا ایکسپریس میں نظر آئیں گی۔ آئی پی ایل میچز کے دوران وراٹ اور انوشکا کو کبھی بنگلورو اور کبھی دہلی میں دیکھا گیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کچھ دن پہلے وراٹ نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں وراٹ کو کالے رنگ کی قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انوشکا نارنگی رنگ کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ ان دونوں کو کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مداحوں کو ان دونوں کی جوڑی بے حد پسند ہے اور وہ اس جوڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تمام تصاویر کو پسند کرتے ہیں۔