حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے کرکٹر شوہر وراٹ کوہلی منگل کے روز یوروپ میں چھٹی گزارنے کے بعد ملک واپس آگئے ہیں۔ دونوں کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ جہاں پپرازی ممبئی ائیرپورٹ پر اس جوڑے کا انتظار کر رہی تھی وہیں میڈیا کے سامنے انوشکا کے بچکانہ رویے پر وراٹ کے 'ناراض' ہونے کی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہیں۔ Virat Kohli angry on Anushka Sharma
وراٹ اور انوشکا کل رات اپنی بیٹی وامیکا کے ساتھ ممبئی واپس آگئے ہیں۔ جہاں جوڑے نے اس بات کا پورا خیال رکھا کہ ان کی بیٹی وامیکا پپرازی کے کیمرے لینسس سے دور باحفاظت گاڑی تک پہنچ جائے وہیں جوڑے نے پپرازی کے لیے خوشی سے تصویریں بھی کھینچوائی۔ وراٹ نے وامیکا کی تصویریں کھینچنے سے روکنے کے لیے ائیرپورٹ کے باہر پہلے سے موجود پپرازی سے درخواست کی کہ وہ وامیکا کی تصویریں اور ویڈیو نہ لیں کیونکہ وامیکا سو رہی تھی اور کیمرے کی روشنی ان کی بیٹی کی نیند میں خلل پیدا کرسکتی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ایئرپورٹ پر ہوئے اس واقعہ کو یہ بتا کر وائرل کیا جارہا ہے کہ ' وراٹ ہوائی اڈے پر انوشکا پر ناراض ہوئے ہیں'۔ حالانکہ ویروشکا نے خوشی خوشی ایک ساتھ تصویریں بھی کھنچوائیں، لیکن انوشکا اور وراٹ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اس واقعہ کو سرخیوں میں ضرور شامل کیا جائے گا۔ وہیں کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وراٹ نے میڈیا کے سامنے صورتحال کو سنبھالا کیونکہ انوشکا نے شراب پی رکھی تھی۔
وہیں انوشکا کی آئندہ فلم ایک اسپورٹ بائیوپک 'چکڈا ایکسپریس' ہے جس میں وہ سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی جھولن سوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ جنوری 2021 میں بیٹی وامیکا کی پیدائش کے بعد چکڈا ایکسپریس ان کی پہلی فلم ہوگی۔
وہیں مارچ میں اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ کلین سلیٹ فلمز (CSF) سے الگ ہو رہی ہیں، جو کہ ایک پروڈکشن بینر ہے جسے انہوں نے سال 2013 میں اپنے بھائی کرنیش شرما کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔ اس وقت انوشکا نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ انہیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنا وقت اور وسائل اپنی پہلی محبت کے لیے وقف کریں جو کہ اداکاری ہے۔ انوشکا کو آخری بار بڑی اسکرین پر شاہ رخ خان کی فلم زیرو میں دیکھا گیا تھا جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔