ETV Bharat / entertainment

Hrithik Roshan Wedding Rumours ایک وائرل ٹویٹ کا دعوی، ریتک روشن اور صبا آزاد کی شادی رواں سال ہوگی؟ - ریتک روشن کی دوسری شادی

ایک ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ریتک روشن اور صبا آزاد 2023 میں شادی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ ایک انٹرٹیمنٹ پورٹل نے ٹویٹر پر ان دونوں کی شادی کی خبر کا اعلان کیا۔

ایک وائرل ٹویٹ کا دعوی، ریتک روشن اور صبا آزاد کی شادی رواں سال ہوگی

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 3:52 PM IST

حیدرآباد: ایک وائرل ٹویٹ کے مطابق ریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد نومبر 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اس سال دونوں کی شادی کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کیونکہ جوڑے کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔ اب یہ ریتک کی دوسری شادی ہوگی کیونکہ اداکار نے پہلی شادی سال 2000 میں سوزین خان سے کی تھی، جو سال 2014 تک چلی۔ ٹویٹر پر ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل نے اسی سال دونوں کی شادی کی خبر کا اعلان کیا۔ جوڑے نے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی تصدیق کی ہے۔

حال ہی میں ریتک اور صبا کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں بالی ووڈ اداکارہ صبا اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑنے پہنچی تھیں۔ ایک پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں صبا کو ریتک کے ساتھ ممبئی ائیرپورٹ پہنچتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ریتک نے کار سے باہر نکلنے سے پہلے صبا کو بوسہ دیا۔ پھر وہ اور ان کی ٹیم ہوائی اڈے کی طرف بڑھتی نظر آئی۔ ان کے ڈیٹنگ کے بارے میں افواہیں اس وقت گردش کرنے لگی تھی جب ریتک اور صبا کو گزشتہ سال فروری میں ایک ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا تھا۔

صبا اکثر ریتک کے فیملی فنکشن میں نظر آتی رہتی ہیں۔ جوڑے نے گزشتہ سال مئی میں کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ان تمام افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اپنے رشتہ کی تصدیق کی ۔ صبا ریتک کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کی سابق اہلیہ سوزین کی بھی قریب ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ یہ جوڑا گزشتہ سال 2022 سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہے۔ اس جوڑے کے آئندہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو ریتک کی اگلی بار ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلر فلم فائٹر میں دیپیکا پڈوکون کے مقابل نظر آئیں گے۔ دوسری جانب صبا کی اگلی فلم 'سانگس آف پیراڈائز' ہوگی، جس میں وہ سونی رازدان کے ساتھ کام کریں گی۔

مزید پڑھیں:Hrithik Roshan Birthday گرل فرینڈ صبا آزاد اور سابقہ اہلیہ سوزین خان نے ریتک روشن کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.