ETV Bharat / entertainment

Vijay Deverakonda Reacts to ED Questioning: ای ڈی نے وجے دیورکونڈا سے 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی، اداکار نے کہا 'مقبولیت اپنے ساتھ چیلنجز لاتی ہے' - ای ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ پر وجے دیورکونڈا

منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے وجے دیورکونڈا سے تقریبا 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے بعد اداکار نے بتایا کہ 'مقبولیت اپنے ساتھ چیلنجز بھی لے کر آتی ہے'۔ Vijay Deverakonda reacts to ED questioning جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا تو انہوں نے نہیں میں جواب دیا۔

وجے دیورکونڈا نے ای ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ کیے جان

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 11:42 AM IST

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ساؤتھ اداکار وجے دیوراکونڈا سے پوچھ گچھ کی۔ ای ڈی نے ان کی آخری ریلیز فلم لائیگر کی فنڈنگ کے حوالے سے سوالات کیے۔ فلمساز پوری جگناتھ اور پروڈیوسر چارمی کور سے فلم کی فنڈنگ کے بارے میں پوچھ گچھ کیے جانے کے دو ہفتے بعد ای ڈی نے یہ کارروائی کی۔ رپورٹ کے مطابق فلم کی فنڈنگ کے لیے استعمال ہونے والی رقم غیر ملکی ذرائع سے آئی ہے جو واضح طور پر 1999 کے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی ہے۔ ای ڈی نے وجے سے فلم میں پیسہ لگانے والے فنانسر کی شناخت کے بارے میں جاننے کے لیے طلب کیا۔ Vijay Deverakonda reacts to ED questioning

ای ڈی کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد اداکار نے میڈیا سے کہا کہ انہوں نے ای ڈی کی طرف سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔ اس پوچھ گچھ کی وجہ اداکار نے مداحوں کی محبت کا سائیڈ ایفیکٹ بتایا ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ 'زیادہ مقبولیت کے ساتھ چیلنجز بھی آتے ہیں اور آپ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ آپ سب جو پیار دیتے ہیں اس کے ساتھ کچھ پریشانیاں اور تکلیفیں بھی آتی ہیں، لیکن میں اسے ایک تجربے کے طور پر دیکھتا ہوں۔ جب مجھے بلایا گیا تو میں نے اپنا فرض ادا کیا۔ میں نے تمام سوالوں کے مناسب جواب دیے۔' جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا تو انہوں نے نہیں میں جواب دیا۔

اس سے پہلے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم لائیگر کے ہدایتکار پوری جگناتھ اور پروڈیوسر چارمی کور کو بھی ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ ای ڈی نے دنوں سے تقریباً 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ ای ڈی نے تحقیقات اس وقت شروع کی جب کانگریس لیڈر بکا جڈسن نے اگست میں ای ڈی کے پاس شکایت درج کرائی کہ کئی سیاست دانوں نے لائیگر میں اپنا غیر قانونی پیسہ لگایا ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بہت سے لوگوں نے فلم میں پیسہ روٹ کرنے اور اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی۔ پوری جگناتھ اور چارمی کور 17 نومبر کو 12 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ای ڈی کے دفتر میں رہے۔ انہیں 15 روز قبل ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وجے اور اننیا پانڈے اسٹارر فلم لائیگر اس سال اگست میں ریلیز ہوئی تھی، جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ یہ وجے کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی، جو ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: SRK Schedule Wrap in Saudi: شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کرنے کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.