ETV Bharat / entertainment

Vidya Balan on Gender Equality at Home: ودیا بالن نے صنفی مساوات پر کھل کر بات کی - دہلی میں ودیا بالن

دارالحکومت دہلی میں منعقدہ ایرئیل انڈیا کے ایک پروگرام میں ودیا بالن نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں اداکارہ نے صنفی مساوات پر کھل کر بات چیت کی۔ Vidya Balan on Gender Equality at Home

ودیا بالن نے صنفی مساوات پرکھل کر بات کی

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 4:50 PM IST

دارالحکومت نئی دہلی میں ایرئیل انڈیا کی جانب سے منعقدہ صنفی مساوات پر مبنی ایک پروگرام میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے شرکت کی اور مساوی حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں بالی ووڈ کی ایک اور مشہور اداکارہ نیہا دھوپیا بھی نظر آئیں، جنہوں نے اس پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری سنبھال رکھی تھی۔ Vidya Balan on Gender Equality at Home. گزشتہ سات برسوں سے ایرئیل انڈیا اپنی ایوارڈ یافتہ تحریک ' شیئر دا لوڈ' کے ذریعہ بھارتی خاندانوں میں صنفی مساوات کو لے کر آواز اٹھاتی رہی ہے اور حال ہی میں ان کی تازہ ترین تحریک' سی ایکول'(سب کو برابری کے نظر سے دیکھو) کو معاشرے کے تمام حلقوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ اس مختصر سی فلم نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ' اگر مرد اپنے دیگر مرد دوستوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرتے ہوئے مل کر کام کرسکتا ہے تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کرتے؟۔ اس موضوع پر ہی ودیا بالن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Vidya Balan in Delhi

ودیا بالن نے صنفی مساوات پرکھل کر بات کی

ودیا بالن نے ایرئیل کی پہل کی تعریف کی اور ان کی جانب سے تیار کی گئی فلم پر کہا کہ ' ایرئیل کی حالیہ سی ایکول اور شیئر دا لوڈ فلم واقعی اندر سے ہلا دینے والی فلم ہے۔ ہماری عام زندگی میں یہ چیزیں اتنی نارمل ہوگئی ہے کہ ہم یہ پہچان ہی نہیں پاتے ہیں کہ جو ہو رہا ہے وہ غلط چیز ہے۔ عدم مساوات ہمارے معاشرے کے جڑوں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس فلم میں جب مرد اپنی بیوی کو کہتا ہے کہ وہ اپنے مرد روم میٹ کے ساتھ مل کر گھر کے سارے کام کرتا تھا تب اس کی بیوی اس سے کہتی ہے کہ تم گھر میں میرا ساتھ نہیں دیتے یعنی تم مجھے اپنے برابر کا درجہ نہیں دیتے ہو۔۔۔۔ جس کے بعد مرد کو احساس ہوتا ہے کہ برسوں سے چلی آرہی عدم مساوات کو اس نے جانے انجانے میں برقرار رکھا ہوا تھا۔ Airel India See equal Movement

ودیا نے مزید کہا کہ ' ہم اس کے بارے میں جتنا کھل کر بات کریں گے، اس کے بارے میں ہمیں اور مثالیں دیکھنے کو ملیں گی۔ مجھے ایرئیل کی کوششوں کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے جو گزشتہ سا ت برسوں سے یہ گھریلو عدم مساوات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس موضوع پر لگاتار کام کر رہا ہے۔ آج ان کے اس پیغام کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: Ranbir and Alia's Wedding Date: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اس مہینے کرنے والے ہیں شادی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.