ETV Bharat / entertainment

Vicky Kaushal Holiday Pics: وکی کوشل کی چھٹیوں کی تصاویر دیکھ کر مداحوں نے پوچھا 'بیوی سے سیکھ رہے ہو' - وکی کوشل اور کترینہ راجستھان میں

وکی کوشل نے بدھ کے روز اپنی راجستھان کی چھٹیوں کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ تاہم اداکار نے تصاویر کا ایک اور سیٹ شیئر کرنے سے پہلے اس پوسٹ کو حذف کردیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی وکی کی دلچسپی کو دیکھ کر مداح خوش ہیں اور کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ اداکار سوشل میڈیا استعمال کرنے کا طریقہ 'اپنی بیوی سے سیکھ رہے ہیں'۔ Vicky Kaushal Holiday Pics

وکی کوشل کی چھٹیوں کی تصاویر دیکھ کر مداحوں نے پوچھا 'بیوی سے سیکھ رہے ہو'

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 12:49 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ راجستھان میں اپنی چھٹیاں گزار رہے ہیں ۔ جہاں کترینہ نے ابھی تک سوشل میڈیا پر وکی کے ساتھ اپنی چھٹیاں منانے کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے، وہیں وکی اپنے مداحوں کو اپنی چھٹیوں کی تصاویر سے محروم نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔Vicky Kaushal Holiday Pics

بدھ کے روز وکی نے انسٹاگرام پر اپنی راجستھان کی چھٹیوں کی ایک جھلک شیئر کی۔ تاہم اداکار نے فوری طور پر اس پوسٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا لیکن اس سے پہلے کہ وہ اس پوسٹ کو ہٹاتے ان کے فالوورز نے پہلے ہی یہ تصویر دیکھ لی۔ حالانکہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے چند منٹوں بعد تصویروں کا ایک نیا سیٹ شیئر کیا۔ جسے دیکھ کر اداکار کے مداحوں نے کہا کہ وہ اپنی بیوی سے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 69.5 ملین فالوورز ہیں۔

ایک مداح نے اداکار سے پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنےکے بارے میں پوچھتے ہوئے لکھا کہ ' پاجی پوسٹ ڈیلیٹ کیوں کی پہلے والی'۔ جبکہ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' ہم دیکھ رہیں کہ آپ ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کرنا اپنی بیوی سے سیکھ رہے ہیں'۔

ان نئی تصویروں میں وکی سورج کی چمکدار روشنی سے سجی آسمان کے نیجے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے وکی نے کیپشن میں لکھا کہ '2023 میں اوپر اٹھنا ہے'۔

اداکار کی جانب سے یہ نئی تصویریں شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے کترینہ کے بارے میں سوالات پوچھنے شروع کردیے۔ انسٹاگرام پر اداکار کے فالوورز ان سے بیوی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایک مداح نے لکھا کہ 'کترینہ کے ساتھ بھی تصویر '

اطلاع کے مطابق وکی اور کترینہ راجستھان کے بالی ضلع میں جوائی لیپرڈ سفاری کی سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ مشہور ہستیوں کے لیے یہ پسندیدہ سیاحتی مقام ہے۔ کترینہ اور وکی سے پہلے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی گزشتہ سال یہاں آکر اپنی چھٹیوں کا لطف اٹھایا تھا۔ وہیں یہ جوڑا جوائی میں نئے سال کی آمد کا جشن منائے گا اور اس کے بعد ممبئی آکر اپنے آئندہ پروجیکٹ میں مصروف ہوجائیں گے۔ وکی سیم بہادر میں نظر آنے والے ہیں۔ وہیں کترینہ ٹائیگر 3 اور میری کرسمس جیسی فلموں میں نظر انے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: Vicky Kaushal at BB16 سلمان خان کو اپنی بیوی کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھ وکی کوشل ہنس پڑے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.