ETV Bharat / entertainment

Vicky Kaushal's birthday : وکی کوشل کی سالگرہ پر اداکار کے بہترین پرفارمنس پر ایک نظر - وکی کوشل کی بہترین پرفارمنس

ہندی سنیما کے جدید دور کے بہترین اداکاروں میں سے ایک وکی کوشل کی آج 35 ویں سالگرہ ہے۔ اس خاص موقع پر وکی کے خاص پانچ بہترین پرفارمنس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

وکی کوشل کی سالگرہ پر اداکار کے بہترین پرفارمنس پر ایک نظر

author img

By

Published : May 16, 2023, 4:54 PM IST

بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل کی آج 35 ویں سالگرہ ہے۔ بالی ووڈ کے نئے دور کے اداکاروں کی فہرست میں وکی کوشل کا شمار بہترین اداکار کے طور پر ہوتا ہے۔ وکی نے مختصر وقت میں جو نام کام کیا ہے وہ اعزاز بہت کم اداکاروں کو نصیب ہوا ہے۔ اداکاری کی دنیا میں مضبوط بنیاد بنانے کے ساتھ وکی نے اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں بھی جگہ بنالی ہے۔ جہاں لوگ ان کی اداکاری کو بڑے پردے پر دیکھنا پسند کرتے ہیں وہیں لڑکیاں سوشل میڈیا پر پنجابی دھنوں پر انہیں ناچتے دیکھنا پسند کرتی ہیں۔اس خاص موقع پر ہم اداکار کے کرئیر کے اب تک کی بہترین پرفارمنس پر ایک نظر ڈالیں گے۔Vicky Kaushal's birthday

مسان : سال 2015 میں آئی فلم مسان وکی کوشل کے کرئیر کی تیسری فلم تھی۔ اس فلم میں انہوں نے دیپک کمار چودھری کا کردار ادا کیا تھا۔ مداحوں کو اس فلم میں وکی کی معصومیت اور بھولا پن بے حد پسند آیا تھا اور یہ آج بھی کئی لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔

رامن راگھو 2.0: فلمساز انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں وکی کوشل کو نوازالدین کے ہمراہ دیکھا گیا۔ جہاں لوگوں نے سائیکو پیتھ کے کردارد میں نوازالدین کی اداکاری کو بے حد سراہا وہیں وکی کوشل نے اس فلم میں ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا۔

سنجو: یوں تو یہ فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا تھا۔ سنجے دت کی زندگی پر مبنی راجو ہیرانی کی فلم سنجو میں وکی کوشل نے رنبیر کے دوست کملیش کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں لوگوں نے نہ صرف وکی کی اداکاری پسند کی بلکہ رنبیر کپور کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو بھی لوگوں کی جانب سے سراہا گیا۔

راضی: میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ایک جاسوسی تھرلر فلم تھی۔ جس میں عالیہ بھٹ نے ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کیا تھا اور وکی ایک پاکستانی افسر کے کردار میں نظر آئے تھے جو فلم میں عالیہ بھٹ کے شوہر ہوتے ہیں۔ وکی کی شائستگی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی کیمسٹری نے مداحوں کو محظوظ کردیا تھا۔

سردار ادھم: پنجاب سے تعلق رکھنے والے مجاہد آزادی ادھم سنگھ کی زندگی پر مبنی اس فلم میں وکی کوشل نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ادھم سنگھ نے 1919 میں امرتسر کے جالیاں والا باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے بھارت سے لندن تک کا سفر کیا اور وہاں مائیکل او ڈائر کا قتل کیا۔ اس فلم کے لیے وکی کوشل کو بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.