ETV Bharat / entertainment

Vaishali Takkar video viral: خودکشی کے بعد اداکارہ ویشالی ٹھکر کا ویڈیو وائرل، دیکھیں

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 11:22 AM IST

اداکارہ ویشالی ٹکر کی خودکشی معاملے میں پولیس نے ملزم راہل نولانی اور ان کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس دوران ویشالی کا ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں اداکارہ زندگی کو بہت قیمتی بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

خودکشی کے بعد اداکارہ ویشالی ٹھکر کا ویڈیو وائرل، دیکھیں

حیدرآباد: اداکارہ ویشالی ٹکر کی موت ان کے مداحوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ اداکارہ کی خودکشی سے پوری ٹی وی انڈسٹری صدمے میں ہے۔ تاہم پولیس نے اس معاملے میں ویشالی کے پڑوسی راہل نولانی اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس دوران ویشالی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ویشالی نے زندگی کو بہت قیمتی بتایا ہے۔ اب اس ویڈیو کو دیکھ کر ویشالی کے مداحوں کی آنکھیں نم ہوگئی ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ویڈیو میں کیا ہے؟

ویشالی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو خود ویشالی نے 20 ستمبر کو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ یہ ویڈیو ایک ہسپتال کا ہے، جہاں ویشالی بستر پر بیمار پڑی نظر آرہی ہیں۔ دراصل ویشالی یرقان میں مبتلا تھیں جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اس ویڈیو میں ویشالی زندگی و صحت کی اہمیت کے بارے میں بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویشالی نے ویڈیو میں کیا کہا؟

ویشالی کہتی ہیں کہ یہ زندگی بہت قیمتی ہے۔ جس زندگی کو تم لوگ فضول باتوں میں ضائع کر رہے ہو، وہ چیزیں کرنا بند کردو۔ باہر کا غیرصحت بخش کھانا چھوڑو، زیادہ پارٹیاں مت کرو اور شراب پینا بالکل بند کردو۔

پولیس نے اداکارہ کے پڑوسی کو گرفتار کیا

ویشالی ٹکر خودکشی کیس میں پولیس کی شک کی سوئی اداکارہ کے پڑوسی اور ان کے سابق بوائے فرینڈ راہول نولانی پر تھی۔ پولیس نے اسے اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ویشالی نے اپنی خودکشی نوٹ میں راہل اور ان کی بیوی کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ ویشالی کی خودکشی نوٹ کے مطابق راہل، ویشالی کو ذہنی طور پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ ڈھائی سال سے اداکارہ کی زندگی مشکل میں تھی۔

مزید پڑھیں: Vaishali Thakkar Suicide: ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹکر کا خودکشی نوٹ برآمد، پولیس نے اداکارہ کے پڑوسی کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.