ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rautela and Naseem Shah اداکارہ اروشی روتیلا پاک بولر کے ساتھ انسٹا ویڈیو شیئر کرنے پر ٹرول ہوئیں

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 10:30 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کا نام بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت سے جڑنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم کے اس نوجوان کھلاڑی کے ساتھ جڑ رہا ہے۔ اداکارہ نے اس کھلاڑی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس پر اب سوشل میڈیا صارفین جم کر انہیں ٹرول کر رہا ہے۔Urvashi Rautela and Naseem Shah

اداکارہ اروشی روتیلا پاک بولر کے ساتھ انسٹا ویڈیو شیئر کرنے پر ٹرول ہوئیں

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ ان دنوں وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ کے کئی کرکٹ میچوں میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوئے دونوں میچوں میں دیکھا گیا۔ جہاں کچھ دن قبل تک اروشی اور ٹیم انڈیا کے بلے باز رشبھ پنت کے رشتوں کی خبریں سرخیوں کی رونق بنی ہوئی تھی۔ وہیں اب اداکارہ کے سرخیوں میں آنے کی وجہ رشبھ نہیں بلکہ ایک پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ Urvashi Rautela Trolled over Insta Reel

دراصل اروشی نے انسٹا ریل پر پاکستانی بولر نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایک رومانوی ویڈیو شیئر کی، جس کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر کو اروشی نے اپنے انسٹا ریل پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ یہ ویڈیو ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے میچ کی ہے۔

دراصل اروشی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ کرکٹ میچ دیکھ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں پاکستانی بولر نسیم شاہ اسکرین پر اروشی کو دیکھ کر شرماتے نظر آرہے ہیں تو وہیں اروشی بھی انہیں دیکھ کر مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ یہ ایک ایڈیٹ ویڈیو ہے جس میں اروشی اور نسیم کو اس طرح دکھایا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی نظر جیسے ہی اس ویڈیو پر پڑی ویسے ہی انہوں نے جم کر اروشی کو ٹرول کیا ہے۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اداکارہ اصل میں ایک کرکٹر بوائے فرینڈ چاہتی ہے۔ اس کمنٹ پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ پھر وہ رشبھ پنت سے بدتمیزی کیوں کر رہی تھیں؟ ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ 'کیا اروشی کو کھلاڑیوں میں دلچسپی ہے یا وہ پبلسٹی کے لیے ایسا کر رہی ہیں'۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا میں بھارتی کھلاڑی رشبھ اور اروشی کے درمیان لفظی جنگ دیکھنے کو ملی تھی۔ دراصل اروشی نے ایک مشہور تفریحی پورٹل کو انٹرویو دیا تھا، جس کا کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انٹرویو میں اروشی نے کہا تھا کہ ایک خاص "مسٹر آر پی" نے تقریباً 10 گھنٹے تک ہوٹل کی لابی میں ان سے ملنے کے لیے انتظار کیا جب وہ سو رہی تھیں لیکن اداکارہ کو اس بات کا بہت برا لگا کہ اس شخص کو اتنا انتظار کرنا پڑا۔

اس کے بعد رشبھ پنت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری (جسے انہوں نے چند گھنٹوں کے بعد ڈیلیٹ کر دیا) پر لکھا کہ ''یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ لوگ انٹرویوز میں صرف معمولی مقبولیت اور سرخیوں میں رہنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ شہرت اور نام کے پیاسے ہیں۔ خدا ان پر رحم کرے۔' انہوں نے نوٹ کے آخر میں ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرا پچھا چھوڑو بہن'، اور 'جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے'۔

اروشی نے بھی رشبھ کی اس اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا، جس میں لکھا تھا 'چھوٹو بھیا کو بیٹ بال کھیلنی چاہیے۔ میں کوئی منی نہیں ہوں بدنام ہونے کے لیے، چھوٹا بچہ ڈارلنگ تیرے لیے رکشا بندھن مبارک ہو'۔ اس کے بعد اداکارہ نے آخر میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ' آر پی چھوٹو بھیا اور خاموش لڑکی کا فائدہ مت اٹھاؤ'۔

مزید پڑھیں:Trolls Target Urvashi Rautela بھارت اور پاکستان میچ دیکھنے پہنچیں اروشی روتیلا سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.