ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rautela on Rishabh Pant اروشی روتیلا نے رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا ’میری بھی دعا ہے‘ - رشبھ پنت پر اروشی روتیلا

اداکارہ اروشی روتیلا کا کرکٹر رشبھ پنت کی صحت کے حوالے سے ایک نیا بیان سامنے آیا ہے، جب پاپرازی نے اداکارہ سے کرکٹر کی صحت کے بارے میں پوچھا تب انہوں نے کہا کہ 'ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں'۔

اروشی روتیلا نے رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا ' میری بھی دعا ہے'

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 5:20 PM IST

ممبئی: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اروشی روتیلا کا نام اکثر جوڑا جاتا رہا ہے۔ اروشی روتیلا بھی رشبھ پنت کو لے کر سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ اداکارہ اروشی روتیلا کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں ان سے پاپرازی نے کرکٹر رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں پوچھا، جو چند ماہ قبل کار حادثے کے بعد زیر علاج تھے۔ Urvashi Rautela on Rishabh Pant

رشبھ کا 30 دسمبر کو کار حادثہ ہوا تھا۔ وہ دہلی سے روڑکی واپس آرہے تھے کہ تب حماد پور جھال کے قریب ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ دہلی-دہرا دون ہائی وے پر جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت رشبھ کار میں اکیلے تھے۔ ان کی کمر، ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کے بعد ان کی گاڑی بری طرح جل گئی۔ انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال اور میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اروشی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تصویر شیئر کی تھی جو کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال کی عمارت کی طرح لگ رہی تھی۔ اس پوسٹ کو انہوں نے بغیر کسی کیپشن کے پوسٹ کیا ہے۔ دونوں کی ڈینٹنگ کی خبریں طویل وقت سے گردش کر رہی ہیں۔

اب جب پاپرازی نے اداکارہ کو حال ہی میں ہوائی اڈے سے نکلتے ہوئے دیکھا اور ان سے کرکٹر کی ایک تصویر کے بارے میں پوچھا تب اروشی نے کہا کہ کون سی تصویر؟' انہوں نے پھر کہا، 'وہ ہمارے ملک کا اثاثہ ہے'، اور جب پاپرازی نے کہا کہ ہماری دعائیں رشبھ پنت کے ساتھ ہیں تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ' ہماری بھی'۔

واضح رہے کہ رشبھ پنت کے حادثے کی خبر کے بعد اروشی نے اپنے فوٹو شوٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کا کیپشن دیا تھا 'دعا کر رہی ہوں'۔ حالانکہ اس پوسٹ میں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کے لیے دعا کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ٹویٹ بھی کیا اور لکھا کہ 'میں آپ کی اور آپ کے خاندان کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں'۔

بتادیں کہ گزشتہ سال اروشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ' مسٹر آر پی' نامی ایک شخص ان کا ہوٹل لابی میں انتظار کر رہے تھے۔ اروشی کے اس انٹرویو کے بعد رشبھ پنت اور اروشی روتیلا کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:Urvashi Rautela Getting Trolled رشبھ پنت کے حادثے کے بعد اروشی روتیلا کو ٹرول کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.