ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rautela Shares Rishab Shetty اروشی روتیلا سے صارفین نے پوچھا، 'رشبھ پنت نہیں تو رشبھ شیٹی' - اروشی روتیلا کانتارا 2 میں

اروشی روتیلا کا رشبھ نام سے کوئی پرانا تعلق ہے اور انستاگرام پر ان کی یہ نئی پوسٹ اس کا ثبوت ہے۔ اروشنی نے کانتارا پریکوئل میں اپنی کاسٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے اداکار رشبھ شیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تاہم اب سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو ٹرول کر رہے ہیں۔

اروشی روتیلا نے اداکار رشبھ شیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 4:39 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے ہفتہ کو کانتارا کے اداکار و ہدایتکار رشبھ شیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ اداکارہ اکثر اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ادھے ادھوری جانکاری دینے کے جانی جاتی ہیں۔ رشبھ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اروشی نے اشارہ دیا کہ وہ شاید کانتارا 2 میں کام کرنے والی ہیں۔ لیکن اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر ہنسنے کا موقع دے دیا ہے۔ کیونکہ صارفین انہیں پھر سے کرکٹر رشبھ پنت کو لے کر ٹرول کر رہے ہیں۔ Urvashi Rautela Shares Rishab Shetty

انسٹاگرام پر اروشی نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پیلے رنگ کی کرتی میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ اس تصویر میں رشبھ کے ساتھ پوز دیتی ہوئی خوبصورت لگ رہی ہیں جو ڈینم اور ٹی شرٹ میں نظر آرہےہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اروشی نے لکھا کہ ' آر ایس، کانتارا 2 لوڈنگ'۔

اروشی کی پوسٹ نے بہت سے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ کیا واقعی وہ انتہائی فلم کانتارا 2 میں کوئی کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا صارفین کا ایک حصہ اس حقیقت سے بھی خوش ہے کہ اداکار کا رشبھ نام کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ہے۔ کئی انسٹاگرام صارفین اداکارہ کو ٹرول کرتے ہوئے اس پوسٹ پر تبصرہ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ' رشبھ پنت نہیں تو رشبھ شیٹی ہی صحیح'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' رشبھ پنت کی کامیابی کے بعد پیش ہے رشبھ شیٹی'۔ وہیں ایک صارف نے پوچھا کہ ' آپ کی زندگی میں کتنے رشبھ جڑے ہیں دیدی'۔ اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین واضح طور پر خوب ٹرول کر رہے ہیں۔

اس درمیان اروشی نے بھی کئی ڈیٹنگ افواہوں کو جنم دیا جب اس نے سولال سایدا نامی فرانسیسی دانت کے ڈاکٹر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ نے پیرس کے دورے کے دوران سولال کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی تھی۔ انہوں نے سولال کے ساتھ کچھ اور تصاویر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ' سچ کہوں تو مجھے کوئی افسوس نہیں ہے'۔

وہیں کانتارا 2 کے بارے میں بات کریں تو حال ہی میں رشبھ شیٹی نے کانتارا 2 کے پریکوئل کا اعلان کیا تھا۔ کانتارا کا پریکوئل اپنے پری پروڈکشن مرحلے میں ہے۔

مزید پڑھیں:Urvashi Rautela dating Solal Sayada: کیا اروشی روتیلا اس شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ مداحوں نے پوچھا 'اب رشبھ پنت کا کیا ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.