ETV Bharat / entertainment

Urvashi Reaction on Stalking Rishabh Pant رشبھ پنت کا پیچھا کرنے کے الزام پر اروشی روتیلا کا ردعمل، کہا کسی کو میری پرواہ نہیں

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 1:49 PM IST

اداکارہ اروشی روتیلا نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید کا سامنا کرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بار بار اداکارہ کا نام رشبھ پنت کے ساتھ جوڑنے پر اروشی نے ایک پوسٹ لکھا ہے۔ واضح رہے کہ رشبھ پنت ان دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں۔ اروشی نے اپنی تازہ ترین پوسٹ میں خود کا موازنہ ایران میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی مہسا امینی سے بھی کیا۔ Urvashi Reaction on Stalking Rishabh Pant

رشبھ پنت کا پیچھا کرنے والے الزام پر اروشی روتیلا کا ردعمل

اداکارہ اروشی روتیلا نے کرکٹر رشبھ پنت کو اسٹاک کیے جانے والے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ہفتہ قبل آسٹریلیا میں نظر آنے والی اداکارہ کو سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ 'وہ رشبھ کا پیچھا کرتے کرتے آسٹریلیا تک پہنچ گئی '۔ اتنا ہی نہیں حال ہی میں اداکارہ کے ذریعہ شیئر کیے گئے ایک پوسٹ، جس میں وہ محبت اور شادی کے بارے میں بات کر رہی ہیں، کے لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اروشی روتیلا کے ذریعہ شیئر کیے گئے اس پوسٹ میں وہ سندور اور منگلسُتر پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان سے پوچھا تھا کہ انہوں نے رشبھ کو اکیلا چھوڑ دیا۔Urvashi Reaction on Stalking Rishabh Pant

اب اداکارہ نے سوشل میڈیا میں مسلسل ٹرولنگ کیے جانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اروشی نے انسٹاگرام پر خود کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ ساڑھی پہنی ہوئی اداس نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو شاید ان کی حالیہ شوٹ کا ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنا اور مہسا امینی کے درمیان موازنہ کیا۔ واضح رہے کہ تہران میں 22 سالہ لڑکی کی ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد پورے ایران میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

اروشی نے اپنی نئی پوسٹ میں کہا کہ انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور انہیں 'اسٹاکر' کہا جارہا ہے۔ لیکن کسی کو بھی ان کی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید کہا کہ ایک مضبوط عورت ’ بہت دل سے سوچتی ہے اور شدید محبت کرتی ہے'۔

اروشی نے لکھا کہ ' پہلے ایران میں مہسا امینی اور اب ہندوستان میں۔۔۔ یہ میرے ساتھ ہورہا ہے وہ مجھے اسٹاکر کہہ کر پریشان کر رہے ہیں؟؟ نہ کوئی میری پرواہ کرتا ہے اور نہ ہی میرا ساتھ دیتا ہے… ایک مضبوط عورت وہ ہوتی ہے جو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتی ہے اور شدید محبت کرتی ہے۔ اس کے آنسو اس کی ہنسی کی طرح بہتے ہیں۔ وہ نرم اور طاقتور دونوں ہے، وہ عملی اور روحانی بھی ہے، وہ دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے'۔

اروشی کے اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین ان کی حمایت میں سامنے آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' کبھی کسی کو خود کو نیچا گرانے کا موقع مت دو'۔ وہیں دوسرے نے لکھا کہ ' ممبئی آجاؤ اور شوٹنگ شروع کرو'۔ وہیں ایک نے رشبھ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' وہ تو ورلڈ کپ میں مصروف ہیں'۔

ہندوستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہے۔ پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف ہے۔ حال ہی میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کے خلاف الزامات لگائے۔ ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ 'اروشی جو کچھ بھی کر رہی ہیں وہ مکمل طور پر ہراساں کرنے جیسا ہے، وہ رشبھ پنت کا پیچھا کرتے کرتے آسٹریلیا پہنچ گئی۔ تصور کریں کہ اگر پنت اس کے لیے ایسا کرتے تو انہیں جیل بھیج دیا جاتا تھا۔ میں پنت کے لیے انصاف چاہتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ رشبھ نے کچھ سال پہلے ہی اروشی کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کی تردید کی تھی وہ فی الحال ایشا نیگی کے ساتھ رشتے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Urvashi Rautela's Birthay Post to Rishab Pant: کیا اروشی روتیلا نے کرکٹر رشبھ پنت کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.