ETV Bharat / entertainment

Ranveer Singh Hollywood Debut: برہنہ فوٹوشوٹ تنازعہ کے درمیان رنویر سنگھ کو ہالی ووڈ سے پیشکش - رنویر سنگھ ہالی ووڈ اسٹار کے ساتھ

رنویر سنگھ نے اپنے حالیہ فوٹوشوٹ سے سوشل میڈیا میں نہ صرف طوفان برپا کیا ہے بلکہ اپنے لیے قانونی پریشانی کو بھی دعوت دے دی ہے۔ وہیں ان سب کے درمیان رنویر سنگھ ہالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔Ranveer Singh Hollywood Debut

برہنہ فوٹوشوٹ تنازعہ کے درمیان رنویر سنگھ کو ہالی ووڈ سے پیشکش

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 11:14 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار رنویر سنگھ معروف ہالی ووڈ اسٹار کے ساتھ کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ایک ذرائع کے مطابق رنویر کو ایک ہالی ووڈ اداکار کے ساتھ ایک ایکشن ایڈونچر منی سیریز کی پیشکش کی گئی ہے۔Ranveer Singh Hollywood Debut

رپورٹس کے مطابق' رنویر سنگھ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ ایک بڑے بجٹ کی ایکشن ایڈونچر منی سیریز میں ان کے اداکاری کرنے کے امکان ہیں اور ساتھ میں اس سیریز میں ہالی ووڈ کے ایک نامور ایکشن سپراسٹار بھی شامل ہوں گے۔ یہ خبر اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ رنویر نے اپنے برسوں کی محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

اداکار نے اپنے کام کے ذریعے ہندوستان اور ہندوستانیوں کے درمیان پاپ کلچر قائم کرنے میں بہت تعاون کیا ہے۔ لہذا، یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ رنویر سنگھ مغربی تفریحی صنعت ہالی ووڈ کے ایک ایکشن سپر اسٹار کے ساتھ ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ہیں۔

یہ پروجیکٹ جلد ہی شائقین کے لیے ریلیز کردیا جائے گا۔رنویر فی الحال روہت شیٹی کی سرکس، کرن جوہر کی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی اور ساؤتھ کے ڈائریکٹر ایس شنکر کی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔

اس کے علاوہ رنویر جلد ہی اپنے دیگر فلموں کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ وہیں رنویر سنگھ ان دنوں ایک میگیزین کے لیے برہنہ فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ اداکار کے جرات مندانہ تجربے کے لیے ان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ رنویر نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر اپنی یہ تصاویر پوسٹ کی تھیں، جس کے بعد سے وہ شہر میں موضوع کا بحث بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Ranveer Singh's Nude Photoshoot:رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر سمیت ایک اور شکایت درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.