نئی دہلی: آنجہانی ٹی وی اور فلم اداکار تونیشا شرما کے دوست اور پانڈیا اسٹور کے اداکار کنور ڈھلون نے ان کے ساتھ اپنی کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور ان کے نام ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔ کنور نے اس پوسٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ تونیشا نے خودکشی جیسا انتہائی سنگین قدم اٹھانے سے پہلے انہیں فون کیوں نہیں کیا۔ تونیشا اور کنور دونوں نے 'انٹرنیٹ والا محبت' میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور جب اداکارہ کو 24 دسمبر کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تب کنور اسپتال پہنچنے والے پہلے فرد تھے۔ حال ہی میں جب تونیشا نے میڈیا میں ڈپریشن اور اضطراب میں مبتلا ہونے کی بات کہی تھی تب انہوں نے کنور کا شکریہ ادا کیا تھا کہ وہ ہر وقت جذباتی طور پر ان کے ساتھ موجود رہے تھے۔ Kanwar Dhillon on Tunisha sharma Death
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
پیر کے روز کنو نے ایک طویل نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ ' پیاری تونیشا میں تم سے ناراض ہوں کہ تم ہمیں اس طرح چھوڑ کر چلی گئی! ایک کال کرلیتی تنو، صرف ایک کال۔ میں آپ کے ساتھ آپ کی ہر مشکل لڑائی میں تھا، یہ بھی جیت لیتے یار۔ مجھے اس حقیقت پر یقین نہیں ہورہا کہ تم اپنی پیاری ماں اور اپنے شاندار کیریئر کو چھوڑ کر اتنی چھوٹی عمر میں چلی گئی۔ تم نے زندگی میں ہر چیز کے لیے اتنی محنت کی اور اسے ایسے ہی چھوڑ گئی'۔
انہوں نے کہا کہ تونیشا کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کو بھولنا ان کے لیے آسان نہیں ہے۔ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ تونیشا کے صحت کے مسائل میں ان کی مدد کرنے سے لے کر ان کے پہلی کار خریدنے تک ہر وقت ان کے ساتھ ہمیشہ موجود رہے تھے۔ ڈھلون نے یاد کیا کہ 'ہم سب کو گھر میں آپ پر بہت فخر تھا۔ کتنی یادیں ہیں یار تیرے ساتھ، کیسے بھول جاؤں؟ تم نے پہلے لاک ڈاؤن کے دوران تین مہینے ہمارے ساتھ گزارے۔ جب تم چندی گڑھ واپس گئی تو تم بالکل بدل گئی تھی۔ ہمیں خوشی تھی کہ تم کو یہاں ہم میں ایک فیملی مل گئی تھی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'تیری صحت، تیری جدوجہد، تیری پہل کار سب کچھ میں تیرے ساتھ تھا میں۔ میں ہمیشہ تیرے ساتھ تھا یہاں تک جب تم کو یہ معلوم نہیں تھا۔ تمہاری ماں کے ساتھ تمہیں اسپتال میں بے جان دیکھ کر میرے اندر کچھ ٹوٹ گیا۔ تجھے ایمبولینس میں لے کر جانے میں بہت ہمت لگی، لیکن مجھے ہی لے کر جانا تھا'۔ منگل کو ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈھلون نے کہا کہ ' کل ایک دن مشکل ہوگا، تجھے الوداع جو کہنا ہے۔ کاش یہ ایک برا خواب ہوتا، تیری صرف عمر چھوٹی تھی پر تیرا دل اور تیرے خوب بہت بڑے۔ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل الوداع ہے! کنو، سنو یار میری مدد کرو پلیز! میں اسے یاد کروں گا، میں اس کو یاد کروں گا۔ کاش یہ ایک اور بار بول دیا ہوتا، میں آجاتا۔ تمہاری روح کو سکون ملے'۔ انہوں نے تونیشا کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' کیا یار تونیشا۔ بہت پریشان ہوں'۔
مزید پڑھیں: Tunisha Sharma Post-mortem Report: تونیشا شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حمل کی تصدیق نہیں