ETV Bharat / entertainment

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی آج 38ویں سالگرہ

Deepika's 38th Birthday Special سو کروڑ کلب کی کوئین کہی جانے والی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی آج سالگرہ ہے۔ دیپیکا کی اوم شانتی اوم، چینئی ایکسپریس، پٹھان اور جوان جیسی بلاک بسٹر فلموں نے انھیں بالی ووڈ کی معروف اداکاراوں میں شامل کر دیا ہے۔

Bollywood actress Deepika Padukone's 39th birthday

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 5, 2024, 11:12 AM IST

Updated : Jan 5, 2024, 12:24 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ میں دیپیکا پاڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خصوصی شناخت بنائی ہے۔ فلم اوم شانتی اوم سے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی پیدائش 5 جنوری 1986 کو ڈنمارک میں ہوئی ہے۔ ان کےوالد پرکاش پاڈوکون بین الاقوامی سطح کے مشہور بیڈمنٹن تھے۔ چاند سا چہرہ اور ر وشن آنکھیں اور کونکنی زبان بولنے والی دیپیکا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔

2006 میں ریلیز کنڑ زبان میں بنی فلم ایشوریا سے اداکاری کے میدان میں آئیں لیکن انہیں پہچان سپرہٹ فلم اوم شانتی اوم سے ملی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ فرح خان کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں دیپیکا نے دوہرا کردار نبھا کر شائقین کو محظوظ کردیا ۔ فلم میں ان کے اپوزٹ کردار میں شاہ رخ خان تھے ، ا ن کی فلمی جوڑی کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر کا بہترین ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دیپیکا مختصر عرصے میں کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔ اُن کی کامیابیوں کا یہ سفر ابھی جاری ہے۔ سال 2008 میں دیپیکاکی ’بچنا اے حسینو‘ ریلیز ہوئی۔ رنبیر کپور کے ساتھ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ اس کے بعد چاندنی چوک ٹو چائنا اور کارتک کالنگ کارتک جیسی فلمیں آئیں لیکن کوئی بھی فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔

سال 2010 میں پاڈوکون کے کیریئر کی ایک اور سپرہٹ فلم ’ہاؤس فل‘ جلوہ گر ہوئی۔ ساجد خان کی ہدایت والی اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہی حالانکہ اسی برس ریلیز فلمیں ’کھیلیں ہم جی جان سے، لفنگے پرندے اور بریک کے بعد باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھاسکی۔ 2015 میں پدماوت اور 2018 میں باجی راؤ مستانی نے بالی ووڈ کو دیپیکا پاڈوکون کو ایک سنجیدہ اداکاہ کے طور پر تسلیم کرنے پر مجبور کردیا۔

2023 میں شاہ رخ خان اسٹارر جوان میں دیپیکا پاڈوکون نے مختصر لیکن اثردار کردار ادا کیا ہے۔ دیپیکا نے اپنی بہترین اداکاری سے اس کردار میں جان ڈال دی۔ جوان فلم نے ملک و بیرون ممالک میں باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ یہی نہیں شاہ رخ خان کے ساتھ ہی دیپیکا پاڈوکون نے 2023 میں پٹھان فلم میں کام کیا۔ اس فلم نے بھی باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیے۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 5, 2024, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.