حیدرآباد: فلم تو جھوٹی میں مکار، جس میں رنبیر کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، نے عوام کے مثبت ردعمل حاصل کیے ہیں اور فلم ریلیز کے بعد سے باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ مداحوں کو جس رومانٹک کامیڈی فلم کا انتظار تھا وہ 8 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اب فلم نے بدھ کے روز ایک اچھا کاروبار کیا ہے اور یہ جلد ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی ہے۔ ریلیز کے آٹھویں دن فلم نے ہفتے کے دن سست رفتار کے باوجود 5.60 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔TJMM Box Office Collection
-
#TuJhoothiMainMakkaar remains strong… The core markets [#Mumbai, #Delhi, #NCR, #Bengaluru] continue to hold at steady levels… Wed 15.73 cr, Thu 10.34 cr, Fri 10.52 cr, Sat 16.57 cr, Sun 17.08 cr, Mon 6.05 cr, Tue 6.02 cr. Total: ₹ 82.31 cr. #India biz. #TJMM pic.twitter.com/30LW2sJZRh
— taran adarsh (@taran_adarsh) March 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#TuJhoothiMainMakkaar remains strong… The core markets [#Mumbai, #Delhi, #NCR, #Bengaluru] continue to hold at steady levels… Wed 15.73 cr, Thu 10.34 cr, Fri 10.52 cr, Sat 16.57 cr, Sun 17.08 cr, Mon 6.05 cr, Tue 6.02 cr. Total: ₹ 82.31 cr. #India biz. #TJMM pic.twitter.com/30LW2sJZRh
— taran adarsh (@taran_adarsh) March 15, 2023#TuJhoothiMainMakkaar remains strong… The core markets [#Mumbai, #Delhi, #NCR, #Bengaluru] continue to hold at steady levels… Wed 15.73 cr, Thu 10.34 cr, Fri 10.52 cr, Sat 16.57 cr, Sun 17.08 cr, Mon 6.05 cr, Tue 6.02 cr. Total: ₹ 82.31 cr. #India biz. #TJMM pic.twitter.com/30LW2sJZRh
— taran adarsh (@taran_adarsh) March 15, 2023
تو جھوٹی میں مکار کا افتتاحی ویک اینڈ حیرت انگیز رہا۔ تو جھوٹی میں مکار نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے تقریبا 70 کروڑ کمائے۔ ویک ڈیز میں فلم کی ٹکٹ فروخت میں کمی دیکھے جانے کے باوجود یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم اس ہفتے کے آخر تک 100 کروڑ کلب میں داخل ہو جائے گی جو اس سال اس سنگ میل کو حاصل کرنے والی پٹھان کے بعد دوسری فلم بن جائے گی۔ تو جھوٹی میں مکار کی آٹھویں دن کی کمائی کا پہلا تخمینہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کمائی البتہ آٹھویں دن تک کچھ کم ہوئی ہے۔
آٹھویں دن، رنبیر و شردھا کی فلم نے 5.60 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس کے ساتھ تو جھوٹی میں مکار کی مجموعی کمائی 87.91 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔یہ جلد ہی باکس آفس پر سنچری بنا لے گی، جو وبائی مرض کے بعد یہ ہدف حاصل کرنے والی 12 ویں فلم بن جائے گی۔ فلم کی ہدایت کاری سونو کے ٹیٹو کی سویٹی سے شہرت حاصل کرنے والے لو رنجن نے کی ہے۔ سال 2013 میں یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی کے بعد یہ رنبیر کپور کی دوسری روم کام فلم ہے اور یہ چار سال تک بڑے پردے سے غائب رہیں شردھا کپور کی پہلی فلم ہیں۔ یہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی بھی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔فلم میں رنجن اور انکور گرگ کے علاوہ ڈمپل کپاڈیہ، انوبھو سنگھ بسی اور بونی کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔