ETV Bharat / entertainment

The Night Manager motion poster دی نائٹ مینیجر سیریز سے آدتیہ رائے کپور اور انل کپور کا پہلا لک جاری - دی نائٹ مینیجر میں آدتیہ رائے اور انل کپور

انل کپور کی اسپائی تھرلر سیریز 'دی نائٹ مینیجر' کے میکرز نے پیر کے روز سیریز کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا ہے۔ سندیپ مودی کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریز میں آدتیہ رائے کپور، سوبھیتا دھولیپالا، تلوتما شومے، ساسوتا چٹرجی اور روی بہل بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ خصوصی طورپر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہوگا۔The Night Manager motion poster

دی نائٹ مینیجر سیریز سے آدتیہ رائے کپور اور انل کپور کا پہلا لک جاری

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 3:42 PM IST

ممبئی: ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے پیر کو آدتیہ رائے کپور اور انل کپور کی او ٹی ٹی ڈیبیو سیریز دی نائٹ مینیجر کا آفیشل پوسٹر لانچ کیا۔ زبردست ایکشن والی یہ سیریز جان لے کیری کے اسی نام سے شائع ہونے والی ناول کا ہندی ریمیک ہے۔ اس شو کی ہدایتکاری سندیپ مودی نے کی ہے اور اسے دی انک فیکٹری اور بنیجے ایشیا نے پروڈیوس کیا ہے۔ پرینکا گھوش اس پروجیکٹ کی شریک ڈائریکٹر ہیں، جس کا پریمیئر رواں سال ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہوگا۔The Night Manager motion poster

آدتیہ رائے کپور نے اس سیریز کے بارے میں کہا کہ وہ ایک ایسی پیچیدہ کہانی کے تلاش میں تھے جس میں ان کے کردار میں بہت ساری پرتیں ہوں۔ آدتیہ نے کہا کہ ' جب پلیٹفارم نے دی نائٹ مینیجر میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مجھے سے رابطہ کیا تو میں جانتا تھا کہ یہ وہی ہے جس کی تلاش میں کر رہا تھا۔ میرا کردار شان ایک ایسا شخص ہے جو لوگوں کو آسانی سے کسی بھی بات پر یقین دلاسکتا ہے اور یہ بالکل وہی چیز ہے جو ہم بطور اداکار اپنے فن کے ساتھ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں'۔

37 سالہ اداکار نے کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ ڈزنی پلسٹ ہاٹ اسٹار کی ٹیم اور سندیپ مودی نے مجھے اتنا دلچسپ کردار ادا کرنے کا موقع دیا اور میں اسے ہندوستان اور دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے لانے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں'۔ اداکار نے کہا کہ جب انل کپور نے سیریز کی اسکرپٹ پڑھی تو انہیں شیلی رنگٹا کے کردار سے پیار ہو گیا۔ شیلی ایک طاقتور آدمی ہے، ایک انسان دوست ہے اور شو کی کہانی کی طرح سمجھداری اور برائی کے درمیان ایک توازن برقرار رکھے گا۔ یہ شو تفریح اور اسٹوری ٹیلنگ کا بہترین امتزاج ہونے والا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے انڈسٹری کے کچھ بہترین اور معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز میں سے ایک ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے ساتھ کام کر کے بہت لطف اٹھایا اور شو پر شائقین کے ردعمل کو دیکھنے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں'۔نائٹ منیجر میں سوبھیتا دھولیپالا، تلوتما شومے، ساسوتا چٹرجی اور روی بہل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Rishabh Pant Accident: انیل کپور اور انوپم کھیر کرکٹر رشبھ پنت سے ملاقات کرنے ہسپتال پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.