حیدرآباد: ' بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ کچھ روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ فلم 'پٹھان' کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا اور اب شاہ رخ خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ 10 جنوری کو کس وقت فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان نے پٹھان کے نئے پوسٹرز بھی شیئر کیے ہیں۔ اداکار نے جون ابراہم، دیپیکا پڈوکون اور اپنی پوسٹر ریلیز کی ہے۔Pathaan Trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شاہ رخ خان نے فلم کے تین پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'مشن شروع ہونے والا ہے، پٹھان کا ٹریلر کل صبح 11 بجے آرہا ہے، جسے ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا'۔ شاہ رخ کی اس پوسٹ نے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے پوسٹرز کو 5 لالکھ سے زائد مداحوں نے پسند کیا ہے۔ وہیں مداحوں نے بھی دل کھول کر شاہ رخ خان کے پوسٹ پر تبصرے کیے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' بھارت کی شان، شاہ رخ خان'۔ ایک اور مداح نے لکھا ہے کہ ' ملتے ہیں میدان میں سر'۔ وہیں ایک نے لکھا کہ ' شاہ رخ خان پر فخر ہے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سال 2018 کے آخری مہینے میں ریلیز ہونے والی فلم 'زیرو' کے فلاپ ہونے کے بعد شاہ رخ خان فلم 'پٹھان' کے ساتھ بڑے پردے پر چار سال بعد جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ ان چار برسوں کے درمیان وہ کئی فلموں میں کیمیوز کرتے نظر آئے ہیں، جن میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'برہمسترا' اور عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' شامل ہے۔ پٹھان ایک ایکشن اور زبردست اسٹنٹ سے بھرپور فلم ہونے والی ہے، جو 25 جنوری کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کو ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی سپر ہٹ فلم 'وار' بنائی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب شاہ رخ خان کسی فلم میں زبردست ایکشن اور خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں وہ جان ابراہم کے ساتھ لڑتے نظر آئیں گے۔ یہ بھی پہلی بار ہوگا جب شاہ رخ اور جان کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔