ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story BO: متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری نے دو سو کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا

پابندیوں اور احتجاج کے باوجود ادا شرما اور سدیپتو سین کی فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔ پیر کے روز 15.58 فیصد لوگوں نے فلم کا ہندی ورژن دیکھا اور 17.42 فیصد لوگوں نے فلم کا تیلگو ورژن دیکھا جس سے فلم نے 18 دنوں میں گھریلو باکس آفس پر مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری نے 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا

author img

By

Published : May 23, 2023, 12:05 PM IST

حیدرآباد: سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی دی کیرالہ اسٹوری ریلیز کے اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ فلم نے اپنے تیسرے پیر کو باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ دی کیرالہ اسٹوری نے اب تک 204.47 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق ادا شرما کی فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 81.14 کروڑ روپے اور دوسرے ہفتے میں 90.58 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

فلم نے ریلیز ہونے کے بعد اپنے تیسرے جمعہ کو 6.6 کروڑ روپے، سنیچر کو 9.15 کروڑ روپے، اتوار کو 11.50 کروڑ روپے اور تیسرے پیر کو 5.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ پیر کے روز مجموعی طور پر 15.58 فیصد لوگوں نے فلم کا ہندی ورژن تھیٹر میں دیکھا اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوئی اس فلم کو دیکھنے تقریبا 17.42 فیصد لوگ پہنچے۔ متنازعہ فلم کیرالہ کی تین خواتین کی کہانی بیان کرتی ہے جنہیں مبینہ طور پر اسلام قبول کرنے اور دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

ادا شرما، یوگیتا بہانی، سونیا بالانی اور سدھی ادنانی نے فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مغربی بنگال کی انتظامیہ نے 8 مئی کو فلم پر پابندی عائد کردی تھی۔ تامل ناڈو کے تھیٹروں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کم لوگوں کے تھیٹر آنے کا حوالہ دیتے ہوئے 7 مئی کو فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے باوجود فلم 200 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story Controversy: سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی مغربی بنگال کے سنیما گھروں میں دی کیرالہ اسٹوری کو جگہ نہیں ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.