ETV Bharat / entertainment

The Kashmir File OTT Release: دی کشمیر فائلز کو اب او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز کیا جائے گا

متنازع فلم دی کشمیر فائلز کی کہانی 1990 کی دہائی کے اوائل میں کشمیری پنڈتوں کے مائیگریشن کی کہانی ہے۔ فلم میں کشمیری پنڈتوں کے جذبے، ہجرت کے درد، وجود کے خوف اور زندہ رہنے کی جد و جہد کو دکھایا گیا ہے۔ وہیں ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم یکطرفہ اور جانبدارانہ ہے اور اس میں سکے کا ایک ہی پہلو پیش کیا گیا ہے۔ The Kashmir File OTT Release

author img

By

Published : Apr 25, 2022, 7:43 PM IST

دی کشمیر فائلز کو اب او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز کیا جائے گا

وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'دی کشمیر فائلز' کی کہانی کشمیری پنڈتوں کی نسل کشی پر مبنی ہے۔ باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب فلم 'دی کشمیر فائلز' ہندی، تامل، تیلگو اور کنڑ میں 13 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ یہ فلم وویک اگنی ہوتری نے لکھی اور ہدایت کاری کی ہے۔ فلم میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی، پلوی جوشی، بھاشا سنبلی اور درشن کمار نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ The Kashmir File OTT Release

فلم کی کہانی 1990 کی دہائی کے اوائل میں کشمیری پنڈتوں کے ہجرت پر مبنی ہے۔ فلم میں لوگوں کے جذبے، ہجرت کے درد اور زندہ رہنے کی جد و جہد کو دکھایا گیا ہے۔ اداکار انوپم کھیر نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 'دی کشمیر فائلز' ایک ایسے واقعے کی عکاسی کرتی ہے جو ہمارے لوگوں کے ساتھ برسوں پہلے ہوا تھا اور اب بھی بہت کم لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں۔

فلم کا پریمیئر 13 مئی کو زی 5 پر ہوگا۔ انوپم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 'فلم کو ملک بھر سے پذیرائی ملی اور اب جو لوگ اسے بڑے پردے پر نہیں دیکھ سکے، ان کے لیے 'دی کشمیر فائلز' اب زی 5 پر دستیاب ہوگی۔

درشن کمار نے کہا کہ 'دی کشمیر فائلز' میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ میرے کیریئر کی اہم فلم رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ سال کی بہترین فلم بن گئی ہے۔ میں زی 5 پر اس کے پریمیئر کا منتظر ہوں اور فلم کو مزید لوگوں تک پہنچنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ ایک بڑا طبقہ اس فلم کا ناقد ہے۔ ناقدین کا الزام ہے کہ یہ فلم سکے کا ایک ہی پہلو پیش کرتی ہے اور اس میں کشمیری پنڈتوں کی یکطرفہ اور جانبدارنہ منظر کشی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Malyalam Film Joseph Hindi Remake: ملیالم فلم جوزیف کے ہندی ریمیک سے سنی دیول کا پہلا لُک سامنے آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.