ETV Bharat / entertainment

Pallavi Joshi injured کشمیر فائلز کی اداکارہ پلوی جوشی دی ویکسین وار کے سیٹ پر زخمی ہوئیں

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 11:38 AM IST

اداکار و پروڈیوسر پلوی جوشی حیدرآباد میں دی ویکسین وار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایک گاڑی نے پلوی کو ٹکر مار دی ۔

کشمیر فائلز کی اداکارہ پلوی جوشی دی ویکسین وار کے سیٹ پر زخمی ہوئیں

حیدرآباد: کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری اور پروڈیوسر ابھیشیک اگروال اب اپنی اگلی فلم دی ویکسین وار میں مصروف ہیں۔ فلم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار اور وویک اگنی ہوتری کی اہلیہ پلوی جوشی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یونٹ ذرائع کے مطابق اداکارہ حیدر آباد میں شوٹنگ کے دوران دی ویکسین وار کے سیٹ پر زخمی ہوئی ہیں۔ م ذرائع نے بتایا کہ ایک گاڑی نے کنٹرول کھو دیا اور اس نے اداکار کو ٹکر مار دی۔ زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی شوٹنگ مکمل کی اور پھر پھر مقامی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئی ، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔Pallavi Joshi injured

پلوی ویکسین وار کو پروڈیوس بھی کر رہی ہیں۔ وہ فلم میں ایک ہندوستانی سائنسدان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران ویکسین تیار کرنے کے لیے اپنے دن رات لگا دیے۔ میکرز کے مطابق یہ کہانی سچے واقعات اور بہت اہم لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ وویک رنجن اگنی ہوتری کی فلم کی اسٹار کاسٹ بہت لمبی ہے اور ابھی تک انہوں نے اس حوالے سے کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ یہ فلم 15 اگست 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ویکسین وار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اگنی ہوتری نے پہلے بتایا تھا کہ 'جب کشمیر فائلز کو کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ملتوی کیا گیا تھا، تب میں نے اس پر تحقیق شروع کی تھی۔ پھر ہم نے آئی سی ایم آر اور این آئی وی کے سائنسدانوں کے ساتھ تحقیق شروع کی جنہوں نے ہماری اپنی ویکسین بنائی۔ ان کی جدوجہد کی کہانی اور قربانی بہت اہم تھی اور تحقیق کرتے ہوئے ہم سمجھ گئے کہ کس طرح ان سائنسدانوں نے نہ صرف غیر ملکی ایجنسیوں بلکہ ہمارے اپنے لوگوں کے خلاف بھی جنگ لڑی۔

مزید پڑھیں:Oscar 2023's reminder list: متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' آسکر کی ریمائنڈر لسٹ میں شامل، یہ بھارتی فلمیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.