حیدرآباد: مراٹھی اداکارہ تیجسوینی پنڈت نے اپنے اداکار کے شروع کے دنوں کے ایک ہولناک واقعہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ' انڈسٹری می اپنے ابتدائی دنوں کے دوران ان کے گھر کے مالک نے گھر کے کرائے کے بدلے میں جنسی خواہشات کا مطالبہ کیا تھا۔Tejaswini Pandit Reveals
اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پونے میں ایک کارپوریٹر، جو ایک اپارٹمنٹ کا مالک تھا، نے مبینہ طور پر جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیش کش کی تھی، یہ واقعہ سال 2009۔2010 کے درمیان اس وقت پیش آیا جب وہ پونے کے سنہا گڑھ روڈ علاقے میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھیں۔Tejaswini Pandit Reveals
اداکارہ نے بتایا کہ 'اس وقت میری صرف ایک یا دو فلمیں ریلیز ہوئی تھیں۔ اپارٹمنٹ ایک کارپوریٹر کا تھا، جب میں گھر کا کرایہ ادا کرنے اس کے دفتر پہنچی تو اس نے مجھے براہ راست اس کی پیشکش کی…میز پر پانی کا گلاس پڑا تھا اور میں نے اسے اٹھایا اور اس کے چہرے پر پھینک ڈالا'۔
انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ' میں ایسی چیزیں کرنے کے لیے اس پیشے میں نہیں آئی تھی۔ 36 سالہ اداکارہ جو اس وقت اپنی نئی ویب سیریز اتھانگ کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے مزید کہا کہ' میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں نہیں رہتی، میں گھر اور کاریں اور نہ جانے کیا کچھ نہیں لیتی'۔
'
ماضی کے بارے سوچتے ہوئے تیجسوی کہتی ہیں کہ یہ واقعہ ان کے ساتھ دو وجوہات کی بنا پر پیش آیا ہوگا یا تو اس نے اداکار کو اس کے پیشہ کو غلط سمجھا یا اس نے میری خراب مالی حالت کو دیکھ کر ایسا سمجھا ہوگا۔
واضح رہے کہ تیجسوی اتھانگ کو پروڈیوس بھی کر رہی ہیں جو ان کے مطابق ایک بہادر کہانی ہے۔ اداکارہ نے پہلے بتایا تھا کہ وہ اس طرح کے نئے پروجیکٹ کے ساتھ نہ صرف بطور اداکار بلکہ ایک پروڈیوسر کے طور پر جوڑ کر بے حد خوش ہیں۔ یہ سیریز پلینیٹ مراٹھی او ٹی ٹی پر نشر ہوگی۔