ETV Bharat / entertainment

Jee Karda teaser: تمنا بھاٹیہ کی پہلی ویب سیریز جی کردا کا ٹیزر ریلیز - نا بھاٹیہ کی پہلی ویب سیریز جی کردا

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی پہلی ویب سیریز جی کردا کا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔ اس سیریز میں عاصم گلاٹی بھی اہم کردار میں ہیں۔

تمنا بھاٹیہ کی پہلی ویب سیریز جی کردا کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 3:57 PM IST

تمنا بھاٹیہ بھی ان اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے اپنی پہلی ویب سیریز جی کردا کا ٹیزر شیئر کردیا ہے۔ اس سیریز کی کہانی بچپن کے سات دوستوں کے ارد گرد گھومتی ہے، جن میں سے دو دوست شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوتی ہیں انہیں احساس ہوتا ہے کہ یہ ایک غلطی ہے۔ ویب سیریز تاج سے شہرت پانے والے عاصم گلاٹی بھی ویب سیریز کے مرکزی اداکاروں میں سے ایک کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ Jee Karda tease

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ویب سیریز کے ٹیزر کا آغاز سات دوستوں کی جھلک سے شروع ہوتا ہے، جو بچپن سے ایک ساتھ ہیں۔ پھر ایک پارٹی میں ان میں سے ایک دوست، جس کا کردار سہیل نیر نے ادا کیا ہے، تمنا کو شادی کے لیے پرپوز کرتا ہے اور وہ ہاں کردیتی ہیں۔ لیکن انہیں بعد میں احساس ہوتا ہے کہ وہ محبت میں نہیں ہیں۔شو کا پریمیئر 15 جون کو پرائم ویڈیو پر ہوگا۔اس سے قبل تمنا نے ایک پروموشنل کلپ شیئر کیا تھا۔ اس شو میں انیا سنگھ، حسین دلال، سمویدنا سووالکا، سیان اور ارونیما شرما بھی ہیں۔

ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمنا نے لکھا کہ ' جنریشن زیڈ کے لوگ، اسے دیکھو لیکن اس سے کچھ سیکھو مت'۔ اداکارہ کاجل اگروال نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بہت مزے کی شو لگ رہی ہے! اسے دیکھنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔"

جی کردا کے علاوہ تمنا رجنی کانت کی فلم جیلر میں بھی نظر آئیں گی۔ ان کے پاس اور بھی بہت سی فلمیں ہیں۔ وہیں عاصم اس وقت تاج: رین آف ریوینج کے لیے تعریفیں حاصل کر رہے ہیں، اس سیریز کا دوسرا سیزن 2 جون کو زی 5 پر ریلیز ہوا ہے۔ وہ شو میں سلیم (جہانگیر) کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:تمنا بھاٹیہ نے نیلے رنگ کے لباس میں جلوے بکھیرے، دیکھیں خوبصورت تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.