ETV Bharat / entertainment

Tamannaah Bhatia on Vijay Verma:تمنا بھاٹیہ نے اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 10:00 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بالآخر اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔ اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ' وجے ایک ایسے شخص ہیں جس کا میں دل سے خیال رکھتی ہوں اور جن کے ساتھ میں خوشی محسوس کرتی ہوں'۔

تمنا بھاٹیہ نے اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی

تمنا بھاٹیہ نے آخر کار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں تنما نے اس بات کا اعتراف کیا اور یہ بھی بتایا کہ نیٹفلکس میں آنے والی فلم لسٹ اسٹوریز 2 کی شوٹنگ کے دوران ان دونوں کی محبت کی کہانی شروع ہوئی۔ اداکارہ نے وجے کے بارے میں بات کرت ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کا وہ دل سے خیال رکھتی ہیں۔Tamannaah Bhatia on Vijay Verma

فلم کمپینین کے ساتھ ایک انٹرویو میں وجے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، تمنا نے کہا کہ' مجھے نہیں لگتا کہ آپ کسی کی طرف صرف اس لیے متوجہ ہو سکتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھی اداکار ہیں۔ میں نے بھی کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ میرے خیال میں اگر کسی کو کسی سے محبت ہوتی ہے، کسی کو کسی کے لیے کچھ محسوس ہوتا ہے تو یہ یقینی طور پر ذاتی معاملہ ہوتا ہے، اس کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا کہ وہ زندگی گزارنے کے لیے کیا کرتا ہے، میرا مطلب ہے کہ اس وجہ سے محبت نہیں ہے'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ' وہ ایسے شخص ہیں جس کے بارے میں واقعی بہت فکر کرتی ہوں۔ وہ ایک ایسے شخص ہے جن کے ساتھ میرا رشتہ قدرتی طور پر ہوا۔ یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے بے حد شائستگی اور پرسکون انداز میں میری زندگی میں قدم رکھا اور جس سے مجھے اس رشتے میں داخل ہونے میں زیادہ فکرمند ہونے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ زیادہ کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں ہر چیز کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔ جبکہ کوئی چیز بہت ہی آسان ہوتی ہے اور اس کے لیے آپ کو کانٹوں بھرے راستے میں چلنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ میرے خیال میں بھارت میں یہ خیال عام ہے کہ ایک عورت کو کسی کے لیے اپنی پوری زندگی بدلنی پڑتی ہے۔ اگر آپ کو جیون ساتھی تلاش کرنا ہے تو آپ کو اس کے ساتھ منتقل ہونا پڑتا ہے یا بہت ساری دیگر چیزیں کرنی پڑتی ہیں جو اُس شخص کے مطابق ہو لیکن میرا اس بارے میں یہ خیال تھا کہ میں نے اپنے لیے ایک دنیا بنائی ہے اور وجے ایک ایسے شخص ہیں جس نے حقیقت میں میری اس دنیا کو سمجھا۔ وہ ایک ایسے شکص ہے جس کی مجھے بہت فکر ہے اور ہاں میں ان کے ماحول میں خوشی محسوس کرتی ہوں'۔

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت شروع ہوئی تھی جب گوا میں نئے سال کی تقریب کے دوران دونوں کو ایک دوسرے کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انہیں کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا لیکن جوڑے نے اپنے رشتے کے بارے میں سختی سے خاموشی اختیار کی تھی۔ تمنا اور وجے لسٹ اسٹوریز 2 میں نظر آئیں گے، جو 29 جون کو نیٹ فلکس پر نشر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.