ممبئی: اداکار تاپسی پنو نے اپنی آنے والی سنسنی خیز فلم 'دو بارہ' کی پہلی جھلک شئیر کرنے کے ساتھ فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا ہے۔ تاپسی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' قت کو تھوڑا وقت دو، وہ سب بدل دے گا۔ سب کچھ۔ یہ طوفان اپنے ساتھ زندگی کو بدلنے والا تجربہ لے کر آئے گی'۔Taapsee's 'Dobaaraa' trailer out
انوراگ کشیپ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو نیہت بھوے نے لکھی ہے اور اسے پروڈیوس ایکتا کپور کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ راہل بھٹ، ساسوتا چٹرجی، ودھوشی مہرا، سُکنت گوئیل، ناصر، ندھی سنگھ اور مدھوریما رائے اہم کردار میں نظر آنے والے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ تاپسی اپنے شوہر اور اپنی بیٹی کے ساتھ ایک نئے گھر میں شفٹ ہورہی ہیں۔ نئے گھر میں قدم رکھنے کے بعد ان کے خاندان کو معلوم چلتا ہے کہ 26 سال پہلے ایک آسمانی بجلی میں ان کے سامنے والے گھر میں رہنے والے ایک بچے کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد تاپسی خود کو اس نوجوان لڑکے سے بات چیت کرتے ہوئے پاتی ہیں۔
اس ٹریلر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ دو بارہ میں کس طرح طوفان کے دوارن تاپسی کا کردار ماضی کو بدل دیتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا حال بدل جاتا ہے۔ یہ فلم 'ٹائم ٹریول' کی دلچسپ کہانی کو بیان کرنے والی ہےْ
میکرز نے فلم کے نام ' دو بارہ' کے مطابق ہی فلم کی لمبائی 2 گھنٹے 12 منٹ اور ٹریلر کی لمبائی کو بھی 2 منٹ 12 سکینڈ رکھا ہے۔ ' دو بارہا' کلٹ موویز کے بینر تحت بننے والا پہلا پروجیکٹ ہے۔
فلم دو بارہ سال 2018 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی تھرلر' میراج' کا ہندی ریمیک ہے۔ من مرضیاں کے بعد انوراگ کشیپ اور تاپسی اس پروجیکٹ کے لیے اکٹھا ہوا ہیں۔ 'دوبارہ' 12 اگست کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) میں ڈیبیو کرے گی۔ فلم 19 اگست کو ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔