ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کو فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2022 میں فلم 'لوپ لپیٹا' میں اپنے کردار کے لیے ویب اوریجنل فلم کی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انسٹاگرام پر 35 سالہ اداکارہ نے اپنی جیت کا اعلان کرتے ہوئے 'بلیک لیڈی' کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ Taapsee Pannu at Filmfare OTT Awards
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اداکارہ نے لکھا کہ ' یہ سب کل رات ہوا، وہ لوپ لپیٹا فلم تھی جو کسی کو سمجھ نہیں آئی کہ میں یہ فلم کیوں کرنا چاہتی تھی اور میں کیوں 'رن لولا رن' جیسی کلاسک فلم کو چھونا چاہوں گی، میں کیوں ایک ایسی فلم کر رہی ہوں جہاں میں دوڑ رہی ہوں۔ کہانی سننے کے بعد میں فلم کو نہ کہنے کی نیت سے گئی تھی لیکن میں وہاں سے فلم کو ہاں کہہ کر باہر نکلی'۔
اداکار نے پروڈیوسروں، مصنفین اور ہدایت کار آکاش بھاٹیہ کو اوریجنل جرمن تھرلر فلم کے لولا کے کردار کو 'سوی' کے بھارتی ورژن میں بدلنے میں مدد کرنے کا سہرا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' مجھے نہیں لگتا کہ میں اس ٹیم کے بغیر آدھی بھی سوی نہیں بن سکتی تھی۔ ہم اداکاروں کو کبھی کبھی کچھ زیادہ کریڈٹ ملتا ہے جس کے ہم حقدار نہیں ہوتے ہیں لہذا یہ لوپ لپیٹا کی ٹیم کے لیے ہے۔
اس ایوارڈ جیتنے کے بعد اداکارہ کو فلمی ہستیوں کی جانب سے مبارکباد مل رہی ہے۔ اداکارہ دیا مرزا نے تاپسی کے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ' مبارک ہو'۔
وہیں اداکار ابھیلاش تھلیپال نے لکھا کہ ' بلیک لیڈی تو ٹھیک ہے۔۔ لیکن اس سیاہ رنگ کے لباس والی خاتون ہمیشہ ہمیں فخر محسوس کرواتی ہے'۔ابھیلاش حال ہی میں ریلیز ہوئی ہارر تھرلر فلم 'بلر' میں تاپسی کے ساتھی اداکار تھے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں تاپسی نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ شیئر کیا جس میں اداکار کو ملے تین فلم فئیر ایوارڈ نظر آرہے ہیں، یہ وہ ایوارڈ ہیں جو انہوں نے سال 2020 سے 2022 کے درمیان لگاتار حاصل کیے ہیں۔ اداکار کو فلم سانڈ کی آنکھ، تھپڑ اور لوپ لپیٹا کے لیے یہ تین ایوارڈ ملے ہیں۔
مزید پڑھیں: آف شولڈر پنک ڈریس میں تاپسی پنو کا نیا فوٹو شوٹ، دیکھیں تصاویر