حیدرآباد: ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے اتوار (15 مئی) کو تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے پہلی بار تھامس کپ کا ٹائٹل جیت کر ملک کو انوکھا تحفہ پیش کیا ہے۔ بھارت نے فائنل میچ میں 14 بار کی چیمپیئن انڈونیشیائی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر بھارت کا خواب پورا کر دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ڈنمارک کے سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بورچ جو ہندوستانی ٹیم ڈبلز کے کوچ ہیں، سرخیوں میں آگئے ہیں۔ واضح رہے کہ میتھیاس بو ایک کوچ ہونے کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کے بوائے فرینڈ بھی ہیں۔ تاپسی نے اس خوشی کے موقع پر اپنے بوائے فرینڈ کے نام ایک نوٹ لکھا ہے۔ Taapsee Pannu Praises Boyfriend Mathias Boe
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ بھارت کی اس تاریخی جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے میتھیاس کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی لکھا ہے۔ تاپسی ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی اسے دیکھ رہی تھی اور اس سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کر رہی تھیں۔ Taapsee Boyfriend is Indian Badminton Coach
تاپسی نے ٹویٹر پر ہندوستان کی جیت پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو ان کے گھر کا بتایا جا رہا تھا۔ ویڈیو میں ٹی وی پر میچ چل رہا ہے اور ہندوستانی ٹیم جشن منا رہی نظر آرہی ہے۔
تاپسی نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'تاریخ، فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارت نے پہلی بار تھامس کپ جیتا ہے، شاباش لڑکے'۔ میتھیاس نے تاپسی کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کیا اور ترنگے سمیت بہت سے ایموجیز شیئر کیے۔ اس کے بعد تاپسی نے میتھیاس کو ٹیگ کیا اور لکھا، 'مسٹر کوچ آپ بہترین ہیں'۔
واضح رہے کہ تاپسی اور میتھیاس کئی برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک گیم کے دوران ہوئی تھی۔ تاپسی نے بتایا کہ وہ انڈسٹری سے کسی کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھنا چاہتی ہیں'۔
میتھیاس نے سال 2012 کے اولمپکس میں مینس ڈبلز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ ڈنمارک سے ہے۔ انہوں نے ڈبلز میں کئی ٹائٹل جیتے ہیں۔ سال 2020 میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور کوچ ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کا حصہ ہیں۔