ETV Bharat / entertainment

Blurr trailer: تاپسی پنو کی فلم بلر کا ٹریلر ریلیز - تاپسی پنو کی فلم بلر کا ٹریلر

تاپسی پنو کی آئندہ فلم بلر کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں تاپسی ایک ایسے جزوی طور پر نابینا خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی جڑواں بہن کی موت سے متعلق سراگ تلاش کر رہی ہے جس نے خودکشی کرلی ہے۔Blurr trailer Released

تاپسی پنو کی فلم بلر کا ٹریلر ریلیز
تاپسی پنو کی فلم بلر کا ٹریلر ریلیز
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 3:01 PM IST

اداکارہ تاپسی پنو کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم بلر کا ٹریلر اب جاری کردیا گیا ہے، جس میں وہ دوہرے کردار میں نظر آئیں گی۔ ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ دلچسپ سنسنی خیز فلم ہونے والی ہے، جس کی کہانی گوتمی کی موت کے ارد گرد گھومتی ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ گوتمی کی جڑواں بہن گایتری کو اس بات پر یقین نہیں آتا ہے کہ گوتمی کی موت خودکشی سے ہوئی ہے کیونکہ وہ نابینا ہوتی ہے۔ وہیں گایتری جیسے جیسے اپنی بہن کی موت کے معمہ کو حل کرنے کے قریب آتی ہیں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی آنکھوں کی بھی بینائی کم ہوتی جارہی ہے۔Blurr trailer Released

ٹریلر دیکھنے میں دلچسپ نظر آرہا ہے۔ ٹریلر کی شروعات گایتری کی اپنی جڑواں بہن گوتمی کو تلاش کرنے سے شروع ہوتی ہے اور اس کے آئندہ سین میں معلوم ہوتا ہے کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔ گایتری کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بہن کسی کے ساتھ رشتہ میں تھی اور وہ اسی کے ساتھ وہ گھومنے گئی تھی۔ ایک منظر میں ڈاکٹر گایتری کو بتاتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ وہ کس طرح کسی بھی دن اپنی بینائی کھو سکتی ہے اور روشنی اس کی آنکھوں کے لیے زہر ہے۔ اس کے بعد اداکارہ ٹریلر کے آخر میں آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی نظر آتی ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

پون سونی کی تحریر کردہ اور اجے بہل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلر میں گلشن دیویا بھی اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم ZEE5 پر ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کو زی اسٹوڈیوز، آؤٹ سائیڈر فلمز اور ایشیلون پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔ مبینہ طور پر بلر کا ایک حصہ نینی تال کی تاریخی عمارتوں میں شوٹ کیا گیا تھا جبکہ کچھ مناظر بھیمتل، بھوالی ستل اور مکھتیشور جیسے مقامات پر فلمائے گئے تھے۔

تاپسی کی آخری فلم دوبارہ تھی وہ بھی ایک تھرلر فلم تھی۔ انوراگ کشیپ نے فلم کی ہدایتکاری کی تھی اور فلم کو مثبت ردعمل ملا تھا لیکن یہ باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کرپائی۔

مزید پڑھیں: Blurr First Look تاپسی پنو نے اپنی آئندہ تھرلر فلم بلر سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.