ETV Bharat / entertainment

Taapsee Pannu Second Production Project: تاپسی پنو نے اپنے دوسری پروڈکیش پروجیکٹ کا اعلان کیا - تاپسی کی فلم دھک دھک میں دیا مرزا

اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے بینر آؤٹ سائیڈرز فلمز کے تحت پروڈیوس کی جانی والے دوسرے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ دھک دھک نام سے بننے والی اس فلم میں رنتا پاٹھک، دیا مرزا، فاطمہ ثنا شیخ اور سنجنا سنانگھی مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ Taapsee Pannu Second Production Project

تاپسی پنو نے اپنے دوسری پروڈکیش پروجیکٹ کا اعلان کیا

author img

By

Published : May 16, 2022, 2:19 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار اور پروڈیوسر تاپسی پنو نے اپنی پروڈکشن ہاؤس کے دوسرے پروجیکٹ دھک دھک کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم چار خواتین کی زندگی پر مبنی ہے اور کیسے موٹر سائیکل پر دنیا دیکھنے کا سفر ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔ دھک دھک کو پنو کے پروڈکشن ہاؤس آؤٹ سائیڈرز فلمز اور وائیاکوم 18 اسٹوڈیوز کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔ Taapsee Pannu Second Production Project

اس فلم میں فاطمہ ثنا شیخ، رتنا پاٹھک شاہ، دیا مرزا اور سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ دھک دھک کو تاپسی، پرانجل کھنڈیا اور آیوش مہیشوری مل کر پروڈیوس کرنے والے ہیں۔اس فلم کو پریجت جوشی اور ترون دودیجا نے مل کر لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری ترون دودیجا نے کی ہے۔

اس پروجیکٹ کے حوالے سے تاپسی کا کہنا ہے کہ ' ہم نے فلمی شائقین کو ایک ایسا بصری تجربہ دینے کی کوشش کی ہے جسے انہوں نے اسکرین پر کم ہی دیکھا ہوگا۔ دھک دھک چار خواتین کی کہانی بیان کرتی ہے جو یہ سمجھتی ہیں کہ آزادی ہمیشہ لڑ کر لینی پڑتی ہے نہ کہ دی جاتی ہے۔ چشمے پدور، شاباش مٹھو سے لے کر فلم انڈسٹری میں وائیاکوم 18 میری فلمی سفر کا اہم حصہ رہا ہے اور اب دھک دھک کے اس سفر میں بھی وہ میرا حصہ رہے گا،مجھے یقین ہے کہ یہ سفر مزیدار ہوگا۔" وائیاکوم 18 کے سی ای او اجیت آندھرے نے کہا کہ دھک دھک چار خواتین کی کہانی ہے جو دلوں کو چھو لے گی۔ اس فلم کی اسکرپٹ بہترین ہے۔

مزید پڑھیں: Taapsee Pannu Praises Boyfriend Mathias Boe: تاپسی پنو نے بھارت کا نام روشن کرنے پر اپنے بوائے فرینڈ کو مبارکباد دی

پروڈیوسر پرانجل کھنڈیا نے مزید کہا کہ دھک دھک اپنی نوعیت کی پہلی کہانی ہے، اس فلم میں چار مضبوط کرداروں اور دلکش مقامات پر ایک یادگار بائیک سواری کو دکھایا گیا ہے۔ دھک دھک یقینی طور پر شائقین کو مسحور کرے گی۔' اس فلم پر کام چل رہا ہے اور 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.