ETV Bharat / entertainment

Swara Bhaskar Walima : پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کیا سوارا کے ولیمہ کا جوڑا، دیکھیں تصاویر

سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے اتوار کے روز بریلی میں شاندار دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔ فہد کے اہل خانہ کی جانب سے اس دعوت کا انعقاد کیا گیا۔ سوارا نے اس موقع پر مشہور پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کا ڈیزائن کردہ خوبصورت جوڑا زیب تن کیا۔

پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کیا سوارا کے ولیمہ کا جوڑا، دیکھیں تصاویر

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 10:16 AM IST

دہلی میں شادی کی شاندار تقریبات منعقد کرنے کے بعد سوارا بھاسکر اپنے سسرال بریلی پہنچ گئی ہیں۔ جہاں فہد احمد کے اہل خانہ نے ان کا شادی کے بعد شاندار استقبال کیا۔ اتوار کے روز بریلی میں سوارا اور فہد کے دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں زیادہ تر ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ اپنے ولیمہ کے لیے سوارا نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کا ڈیزائن کردہ لہنگا زیب تن کیا۔ اداکارہ اس لہنگے میں بے حد خوبصورت نظر آئیں۔ لہنگے کے علاوہ سوارا کی ماتھا پٹی، نتھ اور جھمکا بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ وہیں فہد نے پیلے کرتے کے ساتھ سفید شیروانی زیب تن کیا تھا۔Swara Bhaskar Walima

سماج وادی پارٹی کے رہنما صہیب انصاری نے ٹویٹر پر ولیمہ کی چند تصاویر شیئرکی اور لکھا کہ 'بہت مبارک ہو، فہد بھائی اور سوارا جی۔ دعا کرتا ہوں کہ آپ کی آنے والی زندگی خوشگوار اور نعمتوں سے بھری ہو'۔ اس تصویر میں نئے شادی شدہ جوڑے کو مہمانوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے'۔

پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کیا سوارا کے ولیمہ کا جوڑا، دیکھیں تصاویر
پاکستانی ڈیزائنر نے تیار کیا سوارا کے ولیمہ کا جوڑا، دیکھیں تصاویر

سوارا نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ولیمہ کے لک کی ایک جھلک شیئرکی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کے آفیشیل انسٹاگرام پیج کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' علی ذیشان تھیٹر اسٹوڈیو کے خوبصورت لہنگے کی ایک جھلک۔ یہ لہنگا سیٹ جسے علی ذیشان نے بڑے پیار سے بنایا اور سرحد پار سے مجھے بھیجا، اسے ممکن بنانے کے لیے ناترانی کا خصوصی شکریہ یہ ممکن بنانے کے لیے!

سوارا نے سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ سماج وادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر فہد کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے تمام رسم و رواج کے مطابق دھوم دھام سے دہلی میں شادی کی۔ حال ہی میں سوارا کی رخصتی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔

وہیں گزشتہ ہفتہ سوارا اور فہد نے دہلی میں شادی کی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو، ایس پی رکن اور اداکار جیا بچن، کانگریس لیڈر سشی تھرور اور راجیہ سبھا کے رکن ڈیرک اوبرائن نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:سوارا بھاسکر اپنی رخصتی کے وقت جذباتی ہوئیں، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.