حیدرآباد: سوارا بھاسکر سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ سماج وادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر فہد احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ جوڑے نے پہلے ہی 6 جنوری 2023 کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کا رجسٹریشن کرایا ہے۔ سوارا اور فہد نے اب روایتی طریقے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جہاں بالی ووڈ کے مشہور شخصیات شادی کے لیے ڈیسٹینیشن ویڈنگ کا انتخاب کرتے ہیں وہیں سوارا نے اس کے برعکس نئی دہلی میں اپنے نانی کے گھر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسٹاگرام پر خوبصورت اداکارہ نے شادی کی تقریبات کے لیے برقی قمقموں سے سجے اپنے گھر کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ 'یہ شادی والا احساس دے رہا ہے'۔
واضح رہے کہ سوارا کی شادی کی تقریب 11 مارچ سے شروع ہوگی اور ایک ہفہ طویل چلے گی۔ شادی کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے ویسے ہی سوارا کے دوست نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک مضحکہ خیز ریلر شیئر کی۔ جسے سوارا نے اپنے آفیشل ہینڈل پر دوبارہ شیئر کی۔
ویڈیو میں ان کے دوستوں کے ایک گروپ کو آرتی کنج بہاری کی 'کستوری تلک' میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے دوستوں نے لکھا کہ ' ٹیم برائڈ، ہم اپنی بہن کو بھیجنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ ۔ اس سے قبل، سوارا بھاسکر نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ان کے اور فہد کے محبت کے خوبصورت سفر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سوارا پہلی بار فہد سے جنوری 2020 میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں ملیں۔ وہیں سے ان دونوں کی محبت کی کہانی شروع ہوئی۔