حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سیاسی کارکن فہد احمد سے 6 جنوری کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی۔ مارچ میں یہ جوڑا دھوم دھام سے شادی کرنے والا ہے۔ لیکن اس سے قبل علی گڑہ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے ولیمہ کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ فہد اے ایم یو کے سابق طالب علم ہیں۔Swara and Fahad Reception
تاہم اے ایم یو میں سوارا اور فہد کی ولیمہ کی خبر نے کیمپس میں ہلچل مچا دی ہے۔جب سے اے ایم یو طلبا یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے جوڑے کے لیے دعوت ولیمہ کا اعلان کیا ہے۔ تب سے اس اعلان کے بعد اے ایم یو کی طلبا یونین کے سابق نائب صدر ندیم انصاری اس کی مخالفت میں سامنے آئے ہیں اور وہ سوارا اور فہد کے اے ایم یو کیمپس میں ہونے والے دعوت ولیمہ پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ سوارا اور فہد کے لیے دعوت جلد ہی منعقد کی جائے گی، اس کے جواب میں ندیم نے کہا کہ ہمارے سابق صدر نے کہا ہے کہ سوارا اور فہد کی شادی کی ولیمہ تقریب یہاں ہوگی تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ محبت کسی سے بھی ہوسکتی ہےلیکن کیمپس میں ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے کیونکہ یہ اے ایم یو جیسے تعلیمی ادارے کے لیے موزوں نہیں ہے اور اگر اس طرح کی کوئی سرگرمی ہوتی ہے تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک ولیمہ کا ذکر کر رہے ہیں تو سوارا اور فہد کی شادی اسلامی طور پر درست نہیں ہے، تو ولیمہ کیا ہوگا۔ علی گڑھ میں بہت سے ریستوراں ہیں اور بارات گھر ہیں آپ کہیں بھی جاکر دعوت دیجیئے۔ لیکن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس طریقہ کے کوئی ایونٹ ہم نہیں ہونے دیں گے اور اگر ایسا کوئی ایونٹ ہوتا ہے تو میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اے ایم یو انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ندیم نے یہ بھی کہا کہ شاہین باغ اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ارکان ممکنہ طور پر دعوت کو کیمپس میں ملک مخالف نعرے لگانے کے موقع میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس کو نوٹس میں لیتے ہوئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو اس کی ذمہ دار صرف انتظامیہ ہوگی۔
واضح رہے کہ سوارا اور فہد اگلے مہینے ایک شاندار جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جوڑے، جو 2020 میں ایک ریلی میں ملے تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ عدالت میں اپنی شادی کے لیے رجسٹریشن کروایا تھا۔ فہد اور سوارا نے 16 فروری کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کی تصدیق کی۔
مزید پڑھیں:Swara Bhaskar Wedding سوارا بھاسکر کے بریلی کی بہو بننے پر شہر میں خوشی کا ماحول