ETV Bharat / entertainment

Swara Bhaskar announce Pregnancy: اداکارہ سوارا بھاسکر نے فہد احمد سے شادی کے بعد حمل کی خوشخبری دی - سوارا بھاسکر نے حاملہ کا اعلان کیا

سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ جوڑے نے اس سال کے شروع میں شادی کی تھی۔

اداکارہ سوارا بھاسکر نے فہد احمد سے شادی کے بعد حمل کی خوشخبری دی

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 12:52 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے۔ دونوں نے یہ خوشخبری اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔Swara Bhaskar announce Pregnancy

سوارا نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ 'کبھی کبھی آپ کی تمام دعائیں ایک ساتھ قبول ہوتی ہیں! جیسا کہ ہم ایک نئی دنیا میں قدم رکھنے جارہے ہیں ہم خوش قسمت، شکر گزار، پرجوش محسوس کر رہے ہیں'۔ اپنے اس ٹویٹ میں سوارا نے فیملی، جلد آرہا ہے، اکتوبر بیبی، شکرگزار' جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور فالوورز نے جوڑے کو نئے سفر پر مبارکباد دی۔ ایک نے لکھا کہ 'سوارا اور فہد کو مبارک ہو۔ کتنا خوبصورت لمحہ... اور ایک جادوئی لمحہ بھی'۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ' آپ دونوں کو مبارک ہو'۔

سوارا ایک اداکارہ ہیں اور فہد سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ سماج وادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر ہیں۔ سوارا اور فہد فروری میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ انہوں نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'کبھی کبھی آپ کسی چیز کی تلاش میں دور تک اپنی نگاہیں پھیلاتے ہوں جبکہ وہ چیز بالکل آپ کے پاس ہوتی ہے۔ ہم محبت کے تلاش میں تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پایا! میرے دل میں آپ کی خوش آمدید فہد احمد، اس میں افراتفری مچی ہوئی ہے لیکن یہ اب آپ کا ہے'۔

اس کے بعد سوارا اور فہد نے مارچ میں پورے دھوم دھام سے بھارتی رواج کے مطابق شادی کی۔ دونوں نے مہندی، سنگیت اور قوالی نائٹ جیسے شادی کی تقریبات کیے۔ یہاں تک کہ ان کی شادی کی ایک استقبالیہ تقریب دہلی میں ہوئی اور دوسری ممبئی میں ہوئی، جس میں کئی مشہور شخصیات، سیاست دان نے شرکت کی۔ اپریل میں، جوڑے نے اپنی پہلی عید میاں بیوی کے طور پر منائی۔

مزید پڑھیں:سوارا بھاسکر نے اپنے ولیمہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.