حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ہفتہ کو آریہ 3 کے سیٹ پر واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ، جنہیں حال ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا، اپنی آنے والی سیریز کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے راجستھان پہنچ گئی ہیں۔ آریہ کے سیٹ پر واپس آتے ہی سشمیتا نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے ذریعے بنگالی نئے سال کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد بھی دی۔Sushmita Sen Returns to Aarya3
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' لائیو سیشن، شبھو نوبوبرشو، یہ ایک نئی شروعات ہیں، میں تم سب لوگوں سے پیار کرتی ہوں'۔ ویڈیو میں اداکارہ کو ایک کار کے اندر اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ پرنٹیڈ ٹاپ اور چشموں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
جیسے ہی انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی، مداحوں نے اپنے تبصرے سے کمنٹ سکیشن سے بھردیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'سب کو نیا سال مبارک ہو'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'ہیلو میم، آپ بہت پیاری ہیں اور بہت خوبصورت ہیں اور میں آپ کی بہت بڑی دوست ہوں۔۔آپ سے پیار کرتی ہوں میم'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یہ مسکراہت، یہ آواز، یہ خوبصورتی'۔
47 سالہ اداکارہ نے دل کے دورے سے صحت یاب ہونے کے بعد یہ ویڈیو شیئر کی۔ سشمیتا کو حال ہی میں اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ کافی وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جوڑے نے گزشتہ سال اپنا رشتہ ختم کر دیا تھا۔ اس سے پہلے 11 اپریل کو سشمیتا اور روہمن کو دوبارہ ایک ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں کے ساتھ اداکارہ کی بیٹی علیشہ بھی تھیں۔