ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen First Look from Taali سشمیتا سین پہلی بار ٹرانسجینڈر کے کردار میں، ویب سیریز سے تالی کی پہلی جھلک شیئر کی

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 11:55 AM IST

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنی آئندہ ویب سیریز تالی کا اعلان کردیا ہے، جو ٹرانس جینڈر کارکن گوری ساونت کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس سیریز میں سشمیتا ایک ٹرانس جینڈر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ Sushmita Sen First Look from Taali

سشمیتا سین پہلی بار ٹرانسجینڈر کے کردار میں

حیدرآباد: سابق مس یونیورس سشمیتا سین ایک بار پھر او ٹی ٹی پلیٹفارم پر جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں۔ آریہ کی کامیابی کے بعد سشمیتا نئی ویب سیریز تالی میں سماجی کارکن گوری ساونت کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعہ اپنے شو کا پہلا لک جاری کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ سے بتایا ہے کہ ساونت کی کہانی کو پردے پر لانے کے لیے فخر محسوس کر رہی ہوں۔ مراٹھی فلمساز روی جادھو اس سیریز کی ہدایتکاری کریں گے۔ Sushmita Sen First Look from Taali

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سیریز سے اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' تالی بجاؤں گی نہیں، بجواؤں گی۔ شری گوری ساونت کے روپ میں پہلی جھلک۔ میرے لیے اس سے زیادہ کوئی فخر کی بات نہیں ہوسکتی کہ مجھے اس خوبصورت انسان کی کہانی کو دنیا کے سامنے لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہاں ہر ایک کو عزت اور وقار کے ساتھ زندگی جینے کا پورا حق ہے۔'۔

گوری ساونت ایک سماجی کارکن ہیں جنہوں نے سال 2000 میں سکھی چار چوگی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک این جی او ہے جو خواجہ سراؤں کی کونسلنگ کرتی ہے اور محفوظ جنسی تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ چھ اقساط پر مشتمل سیریز ساونت کی زندگی، ان کی جدوجہد اور ہندوستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماں بننے میں آئی روکاوٹوں کو دکھایا جائے گا ۔ اس میں ماں بیٹی کے جذباتی بندھن پر بھی توجہ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ تالی کی شوٹنگ کے علاوہ سشمیتا سین، رام مدھوانی کی آریہ کی تیسرے سیزن کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک بائیوپک فلم کے ذریعہ بڑے پردے پر واپسی کرنے والی ہیں۔

وہیں سشمیتا سین گزشتہ کئی دنوں سے اپنے ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں۔ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کے ساتھ سشمیتا کی رومانوی تصویروں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:Sushmita Sen Fav Pakistani Singer: دانیال ظفر کے بعد سشمیتا سین اس پاکستانی گلوکار کی مداح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.