ETV Bharat / entertainment

Sushant Singh Rajput Case: سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں آر ٹی آئی داخل، سی بی آئی نے جانکاری دینے سے انکار کیا

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 4:09 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں کی رونق بنا ہوا ہے۔ حال ہی میں سشانت کے معاملے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں کہا کہ ' وہ اس حوالےسے کوئی بھی جانکاری شیئر نہیں کرسکتے ہیں'۔ Sushant Singh Rajput Case

سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں آر ٹی آئی داخل، سی بی آئی نے جانکاری دینے سے انکار کیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو اس دنیا کو الوداع کہے ہوئے تقریبا دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ 14 جون 2020 کو اداکار کی بے وقت موت سے ان کے ہزاروں لاکھوں مداحوں کو بے انتہا درد و تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ سشانت کے مداح آج بھی سوشل میڈیا پلیٹفارم پر اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ایک آر ٹی آئی ( اطلاعات حاصل کرنے کا حق) داخل کی گئی تھی ، جس کے جواب میں سی بی آئی نے اس معاملے میں کوئی بھی جانکاری شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ Sushant Singh Rajput Case

سشانت سنگھ راجپوت کی موت نے پورے ملک میں ایک ہنگامہ کا ماحول برپا کردیا تھا۔ سشانت کے والد کے کے سنگھ نے اپنے بیٹے کی موت کا الزام اداکار کی گرل فرینڈ رہ چکی ریا چکرورتی اور ان کے خاندان پر عائد کیا تھا اور ان کے خلاف پٹنہ پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ جس کے بعد سی بی آئی کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ اس معاملے میں منشیات سے متعلق باتیں سامنے آنے سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی اس کیس کی چھان بین میں لگ گئی۔ اب تقریبا دو سال بعد سشانت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ RTI on Sushant Singh Rajput Case

  • "Sushant Singh Rajput case is in the process of investigation, information about the progress may impede the process of investigation. Information requested cannot be provided," CBI in its reply to an RTI query

    — ANI (@ANI) April 7, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دراصل حال ہی میں ایک آر ٹی آئی کے جواب میں سی بی آئی نے اداکار کی موت معاملے سے متعلق کسی بھی قسم کی جانکاری شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سی بی آئی نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ ' تفیش کا عمل جاری ہے، اس معاملے میں پیش رفت کے بارے میں معلومات شیئر کرنے سے تفیش کے عمل میں روکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ لہذا اس حوالے سے کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی ہے'۔ حالانکہ سی بی آئی کے اس جواب سے اس بات کا انکشاف ہوگیا ہے کہ معاملے کی تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔ CBI Says Information Can not be Provided on Sushant Cast

واضح رہے کہ سشانت کے مداح آج بھی ٹوئٹر پر سشانت کے لیے مہم چلاتے رہتے ہیں۔ سشانت کے اہل خانہ بھی مسلسل اداکار کے لیے انصاف کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی خاص پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں: Allu Arjun's Birthday: پشپا راج 'الو ارجن' کی آج 40 ویں سالگرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.