ETV Bharat / entertainment

Superstar Krishna passes away: اداکار مہیش بابو کے والد اور سپراسٹار کرشنا نے آخری سانس لی - سپراسٹار کرشنا کا انتقال

ٹالی ووڈ اداکار مہیش بابو کے والد و سپر اسٹار کرشنا کا منگل کی صبح حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ہے۔ پیر کے روز انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد  گچی باؤلی کے کانٹی نینٹل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔Superstar Krishna passes away

اداکار مہیش بابو کے والد اور سپراسٹار کرشنا نے آخری سانس لی

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 9:43 AM IST

حیدرآباد: معروف اداکار مہیش بابو کے والد اور ٹالی ووڈ کے گزرے زمانے کے سپر اسٹار کرشنا (79) منگل کی صبح حیدرآباد میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔ مہیش بابو کی اہلیہ نمرتا نے کرشنا کو پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے کے بعد گچی باؤلی کے کانٹی نینٹل اسپتال میں داخل کرایا تھا،جس کے ایک دن بعد ان کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔Superstar Krishna passes away

ٹالی ووڈ کے 'ڈیرنگ اینڈ ڈیشنگ ہیرو' کے انتقال کی خبر سننے کے بعد ان کے مداح اور تیلگو فلم انڈسٹری غم و رنج میں مبتلا ہوگئی ہے۔ انہوں نے منگل کی صبح ہسپتال میں آخری سانس لی۔

کرشنا کا فلمی کیریئر چار دہائیوں پر محیط تھا جس میں انہوں نے 340 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ فلم 'گدھاچاری 116' جیسی فلموں میں ادا کیے گئے شاندار کرداروں کی وجہ سے وہ وہ آندھرا جیمز بانڈ کے نام سے مشہور ہوئے۔ کرشنا نے اپنے ہوم بینر کے تحت کئی فلموں کی ہدایتکاری بھی کی اور انہوں نے 'ڈیرنگ اور ڈیشنگ ہیرو' کے طور پر کافی مقبولیت حاصل کی۔

کرشنا نے پدمالیہ اسٹوڈیو شروع کیا اور جتیندر کی ہمت والا جیسی کئی بلاک بسٹر فلمیں بنائیں۔ وہ تیلگو انڈسٹری میں پہلی جیمز بانڈ فلم، پہلی کاؤ بوائے فلم، پہلی فل اسکوپ اور پہلی 70 ایم ایم فلمیں بنانے کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے 16 سے زائد فلموں کے ہدایتکار کے طور پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کرشنا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1964 میں اپنی پہلی فلم 'تھینے ماناسولو' سے کیا تھا اور ان کی آخری فلم 2016 میں بنی 'سری سری' تھی۔

سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے ساتھ دوستی کی وجہ سے سپر اسٹار کرشنا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور سال 1989 میں ایلورو لوک سبھا حلقہ سے جیت حاصل کی۔ سال 1991 کے انتخابات میں ایلور حلقہ سے شکست حاصل کرنے اور راجیو گاندھی کے قتل کے بعد انہوں نے آہستہ آہستہ سیاست سے دوری اختیار کرلی۔

31 مئی 1942 کو آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع کے گاؤں بری پلیم میں پیدا ہونے والے اداکار کرشنا کو بچپن سے ہی فلموں کا شوق تھا۔ ان کا اصل نام گھٹامنینی شیوا رام کرشن مورتی ہے۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے شہر ایلور میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کی ۔سپر اسٹار کرشنا نے اندرا سے شادی کی اور ان کے پانچ بچے ہیں جن میں ٹالی ووڈ اداکار مہیش بابو بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.