ETV Bharat / entertainment

Sunil Dutt 93rd Birth Anniversary: سنجے دت کا اپنے والد سنیل دت کی 93 ویں سالگرہ پر جذباتی نوٹ - سنجے دت کا سنیل دت کو سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے والد اور اپنے زمانے کے سپرہٹ اداکار و ہدایتکار سنیل دت کی آج 93 ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر سنجے دت نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ کر انہیں سالگرہ پر یاد کیا۔ Sunil Dutt 93rd Birth Anniversary

سنجے دت کا اپنے والد سنیل دت کی 93 ویں سالگرہ پر جذباتی نوٹ

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 3:15 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے پیر کو اپنے والد سنیل دت کو ان کے 93ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 'کے جی ایف چیپٹر 2' کے اداکار نے راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی اداکار ہمیشہ ان کے 'ہیرو' رہیں گے۔ فلم منا بھائی ان کی اپنے والد کے ساتھ آخری فلم تھی۔ Sunil Dutt 93rd Birth Anniversary

سنجے دت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'میں آج جو کچھ بھی ہوں، آپ کے بھروسہ اور محبت کی وجہ سے ہوں۔ آپ میرے ہیرو تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ سالگرہ مبارک ہو پاپا۔ Sunil Dutt 93rd Birth Anniversary

  • Your belief and love helped make me who I am today. You were, are and will always be my hero. Happy birthday, Dad ❤️ pic.twitter.com/Rgs9MteHzf

    — Sanjay Dutt (@duttsanjay) June 6, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سنیل دت کی بیٹی اور کانگریس لیڈر پریا دت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سب سے خوبصورت، پیارے، توانا، رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں فخر سے کہتی ہوں کہ آپ میرے والد، میرے 'ہیرو' ہیں۔ آپ کے جیسا اب کوئی نہیں ہوسکتا۔ بہت سارا پیار ڈیڈی اور ہماری زندگی میں ایک ستون بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔'

واضح رہے کہ سنیل دت، جنہیں 1968 میں فن کے شعبے میں شاندار خدمات کے لیے 'پدم شری' سے نوازا گیا تھا، وہ 1950 اور 1960 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مقبول ترین ستاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کلاسک فلم 'مدر انڈیا' سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ سنیل دت کا سیاسی کیرئیر بھی بہت کامیاب رہا۔ پانچ بار ایم پی رہ چکے دت نے سال 1984 میں کانگریس امیدوار کے طور پر اپنا پہلا الیکشن لڑا اور سال 2004 میں منموہن سنگھ حکومت میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر بنے۔

ان کی دیگر مشہور فلموں میں 'گمرہ'، 'وقت'، 'ہمراز'، 'خاندان'، 'ملن'، 'ریشما اور شیرا' کے علاوہ 'پڑوسن' شامل ہیں۔ سنیل دت 25 مئی 2005 کو 75 سال کی عمر میں باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:

Sunil Dutt 93rd Birth Anniversary: ہندی سنیما میں بطور اینٹی ہیرو کے طور پر داخل ہوئے سنیل دت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.