تہاڑ جیل میں قید مجرم سکیشن چندر شیکھر اور ادکارہ نورا فتحی ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) سکیش چندر کے خلاف 215 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ معاملے میں تحقتیات کر رہی ہے۔ اداکارہ نورا جنہیں اس معاملے میں بطور گواہ نامزد کیا گیا ہے، حال ہی میں انہوں نے سکیش کے خلاف اپنے بیانات درج کرائے تھے۔Sukesh Chandrashekhar on Nora Fatehi
اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی کے مطابق مبینہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر نے گرل فرینڈ بننے کی شرط پر انہیں بڑا گھر اور عیش و آرام کی زندگی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اب سکیش چندر شیکھر نے اداکارہ کے اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے اپنے ایک نئے بیان میں انکشاف کیا کہ ' اس نے نورا کو مراکش میں ایک گھر کے لیے پیسے دئیے ہیں'۔ نورا فتحی نے حال ہی میں سکیش چندر شیکھر سے متعلق 215 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سلسلے میں نئے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ نورا کے علاوہ جیکلین فرنانڈیز پر بھی اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ بیان میں سکیش نے کہا کہ ' آج وہ (نورا) کہہ رہی ہے کہ میں نے اسے گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس نے پہلے ہی مراکش کے کاسا بلانکا میں اپنے خاندان کے لیے ایک گھر خریدنے کے لیے مجھ سے ایک بڑی رقم لے لی ہے، 9 ماہ قبل ای ڈی کے سامنے بیان دینے کے بعد اس نے یہ سب نئی کہانیاں قانون سے بچنے کے لیے بنائی ہے۔
نورا نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ معاملے میں عدالت کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ' اگر وہ اس کی گرل فرینڈ بننے پر راضی ہوجاتی تو سکیش نے انہیں 'ایک بڑا گھر اور ایک شاندار لائف اسٹائل' دینے کا وعدہ کیا تھا۔ نورا نے کہا کہ مبینہ مجرم نے اپنی قریبی ساتھی پنکی ایرانی کے ذریعے 'ان سے احسان مانگا' تھا۔
تمام نئے اور پرانے دعووں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سکیش نے مزید کہا کہ ' نورا نے دعوی کیا ہے کہ اسے گاڑی نہیں چاہیے تھی یا اس نے اپنے لیے یہ نہیں لیا تھا، یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔ کیونکہ وہ میرے پیچھے پڑ گئی تھی کہ اسے اپنی کار کو تبدیل کرنا ہے۔ جیسا کہ 'سی ایل اے' کار اسے بہت سستی لگ رہی تھی، اس لیے میں نے اسے اس کی پسند کی کار دی اور ای ڈی کے پاس چیٹس اور اسکرین شاٹس ہیں تو اس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔ حقیقت میں اسے رینج روور دینا چاہتا تھا چونکہ اس وقت وہ گاڑی اسٹاک میں دستیاب نہیں تھی اور اسے فوری طور پر کوئی کار چاہیے تھی تو میں نے اسے بی ایم ڈبیلو ایس سیریز دی، جسے وہ کافی وقت تک استعمال کرتی رہی کیونکہ وہ ایک ہندوستانی نہیں تھی، اس نے مجھ سے اسے اپنی دوست کے شوہر بابی کے نام پر رجسٹر کرنے کو کہا۔ میرا اور نورا کا کبھی کوئی پیشہ ورانہ لین دین نہیں ہوا، جیسا کہ وہ دعویٰ کر رہی ہے سوائے ایک بار کے کہ اس نے میری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس کے لیے اس کی ایجنسی کو باضابطہ ادائیگی کی گئی تھی۔
سکیش نے یہ بھی کہا کہ وہ جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ 'تعلقات' میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ نورا ہی تھی جو جیکلین سے حسد کرتی تھی۔ نورا کی جانب سے سرکس اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد نورا اور جیکلین کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔ وہیں پیر کے روز دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں دلائل ملتوی کر دیے ہیں۔ عدالت میں اس معاملے کی اگلی سماعت 15 فروری کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:Nora Fatehi on Sukesh : جیکلین فرنانڈیز کے بعد سکیش چندر معاملے میں نورا فتحی کا انکشاف