ETV Bharat / entertainment

Sukesh Chandrashekhar case: جیکلین اور نورا کے علاوہ ان بالی ووڈ حسیناؤں کو بھی سُکیش چندر سے مہنگے تحائف ملے - سکیش چندر معاملہ میں دیگر بالی ووڈ ادکارہ کے نام

سکیش چندر کے منی لانڈرنگ معاملے میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتحی کے بعد بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چار اداکاراؤں کے نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سُکیش چندر نے ان اداکارؤں کو بھی مہنگے تحائف دیے تھے۔Sukesh Chandrashekhar case

جیکلین اور نورا کے علاوہ ان بالی ووڈ حسیناؤں کو بھی چندر شیکھر سے مہنگے تحائف ملے

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 11:46 AM IST

نئی دہلی:200 کروڑ کی دھوکہ دہی کرنے والے ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں بالی ووڈ کے کئی حسیناؤں کے نام سامنے آچکے ہیں۔ گزشتہ دو دن سے دہلی پولیس نے جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتحی سے پوچھ گچھ کی۔ اب اس معاملے میں دیگر کئی ایسے ماڈلز اور اداکارہ کے نام سامنے آئے ہیں، جنہیں سکیش کی جانب سے کئی مہنگے تحائف اور پیسے دیے گئے۔Sukesh Chandrashekhar case

ذرائع کے مطابق بگ باس سے مشہور ہوئی نکی تمبولی، بڑے اچھے لگتے ہیں کی اداکارہ چاہت کھنہ، صوفیہ سنگھ اور اروشا پاٹل نے جیل میں قید چندر شیکھر سے جیل کے احاطے میں ملاقات کی تھی اور چندر شیکھر نے جنوبی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر کے طور پر خود کو ان سے متعارف کروایا تھا۔ Nikki Tamboli given expensive gifts by conman

ایک ذرائع کے مطابق چندر شیکھر کی ساتھی پنکی ایرانی، جنہیں بعد میں گرفتار کرلیا گیا، نے ان تمام اداکارؤں کی ملاقات چندر شیکھر سے کرانے میں مدد کی تھی۔ اطلاع کے مطابق چندر شیکھر کی جانب سے ان چار اداکارؤں کو بھی گُچی، ورساچئے اور لوئی ویٹون جیسے مہنگے برانڈ کے تحائف ملے تھے۔ اتنا ہی نہیں چندر شیکھر نے اداکارہ اروشا پاٹل کے اکاؤنٹ میں 5.20 لاکھ روپے کی رقم بھی منتقل کرائی تھی، حالانکہ اروشا نے یہ بات قبول کی ہے کہ ان کی ملاقات چندر شیکھر سے ہوئی تھی لیکن جیل میں نہیں ہوئی تھی۔

وہیں جب ایرانی نے چاہت کھنہ کا چندر شیکھر سے تعارف کرایا تھا تب سکیش نے اداکارہ کو مبینہ طور پر دو لاکھ روپے اور ایک نیلے رنگ کی ورساچے گھڑی بھی دی تھی۔ چندر شیکھر نے صوفیہ سنگھ کے اکاؤنٹ میں بھی دو لاکھ جمع کرائے تھے اور بعد میں انہیں ایک لوئی ویٹون کا ایک مہنگا بیگ بھی تحفے میں دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں چندر شیکھر نے بعد میں انہیں مزید ڈیڑھ لاکھ روپے دیے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اپریل 2018 میں سکیش نے ایرانی کو تمبولی سے ملاقات کرانے کے لیے 10 لاکھ روپے کی رقم دی تھی، جس میں سے پنکی نے 1.5 لاکھ روپے نکی تمبولی کو دیے تھے۔ اس کے بعد چندر شیکھر نے ان سے پہلی ملاقات پر ایک گچی بیگ اور دو لاکھ روپے دیے تھے۔ نکی کا بیان 15 دسمبر 2021 کو درج کیا گیا تھا۔ نکی نے یہ بھی کہا کہ پنکی نے ان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Sukesh Chandra Extortion Case: جیکلین فرنانڈیز کے بعد آج نورا فتحی دہلی پولیس کے سامنے پیش ہوئیں

واضح رہے کہ دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم ونگ نے مبینہ طور پر مجرم سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں آٹھ گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی۔ اداکارہ نورا فتحی کو بھی جمعرات کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ ان دونوں اداکارہ کے ساتھ پنکی ایرانی سے بھی سخت پوچھ گچھ کی گئی، پنکی ایرانی وہی ہے جنہوں نے فرنانڈیز اور نورا کی ملاقات چندر شیکھر سے کروائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.