ممبئی: فلمی دنیا کو 'باہوبلی' اور 'آر آر آر' جیسی سپرہٹ فلمیں دینے والے ساؤتھ کے سپر ہٹ ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے اپنے نام ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ راجامولی نے نیویارک فلم کریٹکس سرکل میں ساؤتھ آر آر آر فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور پورے خاندان کے ساتھ منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔SS Rajamouli won Best Director award
ایس ایس راجامولی نے بلاک بسٹر نیویارک فلم کریٹکس سرکل ایوارڈ تقریب میں اپنی اہلیہ راما راجامولی، بیٹے ایس ایس کارتیکے اور خاندان کے ساتھ شرکت کی۔ ایس ایس راجامولی نے باوقار ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے بہت دل کو چھو لینے والی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ 'RRR کو مغرب میں اسی طرح پیار ملا جیسا کہ ہندوستانیوں کو ملتا ہے۔ یہی نہیں جب ایوارڈ فنکشن ہال میں بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ کے لیے ان کے نام کا اعلان کیا گیا تو وہ وہاں موجود حاضرین نے ہدایتکار کے لیے کھڑے ہوکر ان کی عزت افزائی کی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس تقریب میں راجامولی کو بھارتی لباس میں زیب تن دیکھا گیا ہے۔ جہاں وہ کرتہ پاجامہ میں ملبوس نظر آئے وہیں ان کی اہلیہ ساڑھی میں نظر آئیں۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد راجامولی نے کہا کہ 'سینما ایک مندر کی طرح ہے اور آر آر آر کے ساتھ مغرب میں میرا بالکل ویسا ہی استقبال کیا گیا جس طرح بھارت میں ہوتا ہے۔
آر آر آر کے بارے میں بات کرتے ہوئے باہوبلی ڈائریکٹر نے کہا کہ 'آپ کی طرف سے یہ اعزاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں واقعی اس کی تعریف کرتا ہوں۔ آپ نے میری پوری کاسٹ اور عملے کو عزت بخشی ہے اور اب بہت سارے لوگ بھارت کے جنوب کی ایک چھوٹی سی فلم کے بارے میں جانتے ہیں۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ ایسا کوئی فیلڈ موجود ہے لیکن اس کی وجہ سے اب مجھے یقین ہے کہ بہت سے لوگ اس پر غور کریں گے'۔
-
Congratulations @ssrajamouli 💥💥❤️ @nyfcc 🙌🏻
— RRR Movie (@RRRMovie) January 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
You made us proud. Salute Captain 🫡 pic.twitter.com/3Ip7wL6tFk
">Congratulations @ssrajamouli 💥💥❤️ @nyfcc 🙌🏻
— RRR Movie (@RRRMovie) January 5, 2023
You made us proud. Salute Captain 🫡 pic.twitter.com/3Ip7wL6tFkCongratulations @ssrajamouli 💥💥❤️ @nyfcc 🙌🏻
— RRR Movie (@RRRMovie) January 5, 2023
You made us proud. Salute Captain 🫡 pic.twitter.com/3Ip7wL6tFk
راجامولی کے اس تقریر کو آر آر آر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے۔ راجامولی نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ فلم کو ملنے والی محبت اور تعریف سے بہت متاثر ہیں۔ ایک سنیما ہال میں جیمز کیمرون کی "ٹرمینیٹر 2: ججمنٹ ڈے" دیکھنے کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ "آر آر آر " دیکھتے ہوئے ناظرین کے چہروں پر وہی "خوشی" دیکھ سکتے ہیں۔
بہترین ہدایت کار راجامولی کے بیٹے ایس ایس کارتیکے نے ایوارڈ تقریب سے اپنے والد کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ 'بہترین ڈائریکٹر'۔ ان تصاویر میں راجامولی اپنی اہلیہ کے ساتھ ایوارڈ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:95th Academy Awards: آر آر آر اور چھیلو شیو کو آسکر میں نامزدگی ملی