ETV Bharat / entertainment

Rajamouli Meets Steven Spielberg ایس ایس راجامولی کے لیے خاص لمحہ، امریکی فلمساز اسٹیون اسپیلبرگ سے ملاقات کی - راجامولی کی اسٹیون اسپیلبرگ سے ملاقات

مقبول ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ امریکی فلمساز اسٹیون اسپیلبرگ سے ملاقات کی اور ساتھ ہی انہوں نے اس خوبصورت لمحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکی فلمساز کو اپنا 'خدا' بتایا۔ اس موقع پر ایس ایس راجا مولی کے ساتھ میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی بھی نظر آئے۔

ایس ایس راجامولی کے لیے خاص لمحہ
ایس ایس راجامولی کے لیے خاص لمحہ
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 3:20 PM IST

واشنگٹن: مشہور فلمساز ایس ایس راجامولی کے لیے ہفتہ کا روز بطور مداح بے حد خاص رہا کیونکہ انہیں مشہور امریکی فلمساز اسٹیون اسپیلبرگ سے ملاقات کرنے کا موقع ملا۔ راجامولی نے سوشل میڈیا پر امریکی فلمساز کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی، جنہوں نے جاؤس، لنکلن اور حال ہی میں دی فیبلمینس جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہے۔ راجامولی کی جانب سے شیئر کردہ ان تصاویر میں گولڈن گلوب یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی بھی نظر آئے۔Rajamouli Meets Steven Spielberg

میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی نے بھی اپنی اس ملاقات کی تصاویر پوسٹ کیں اور یہ بھی بتایا کہ اسٹیون نے گولڈن گلوب ایوارد جیتنے والے نغمے ناٹو ناٹو پر اپنے ردعمل کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس فلم کو امریکی تھیٹرز میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے، جہاں ہدایتکار اپنی فلم کے کاسٹ کے ساتھ آسکر 2023 سے قبل فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔

راجامولی نے اسٹیون اسپیلبرگ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ 'میں نے ابھی خدا سے ملاقات کی!!!'۔ پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجامولی امریکی فلمساز سے ملاقات کرتے ہوئے حیرانی سے اپنے چہرے پر دونوں ہاتھ رکھتے اور بچوں کی طرح خوش ہوتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری تصویر میں وہ موسیقار ایم ایم کیروانی اور اسٹیون اسپیلبرگ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر کے آن لائن سامنے آنے کے فوراً بعد مداح اس پر تبصرہ کر رہے ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا 'سینما میٹس سنیما'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'آپ دونوں لیجنڈ ہیں جنہوں نے ہمارے بچپن کو یادگار بنا دیا'۔اگرچہ راجامولی نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی اسپیلبرگ سے ملاقات کب ہوئی لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ 80ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کے موقع پر اسپیلبرگ سے ملے تھے، جو 10 جنوری کو منعقد ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس تقریب میں ان کی فلم آر آر آر کے نغمہ 'ناٹو ناٹو' کو بہترین اوریجنل اسکور کے گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ایم ایم کیروانی بھی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز سے مل کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ اسٹیون نے ان کے گانے ناٹو ناٹو کی بھی تعریف کی۔ کیروانی نے اس مختصر ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ 'اور مجھے یقین نہیں آیا جب انہوں نے کہا کہ انہیں ناٹو ناتو پسند ہے'۔

واضح رہے کہ 'ناٹو ناٹو' ایک ڈانس نمبر جس میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن ہیں۔ جسے80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ میں بہترین اوریجنل اسکور کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اسٹیون اسپیلربگ کو ان کی فلم 'دی فیبلمینز' کے لیے بہترین ہدایتکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ساتھ ہی ان کی فلم کو بہترین موشن پکچر ڈرامہ کے گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:Naatu Naatu Wins Golden Globes 2023 ناٹو ناٹو نغمہ نے کی گولڈن گلوبز میں تاریخ رقم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.