ممبئی: ایئرلائن کا عملہ ایک بار پھر پرواز میں تاخیر پر ناراض عوام کا نشانہ بن گیا۔ لیکن اس بار ایک بالی ووڈ اداکار ان کے دفاع میں لوگوں سے درخواست کرتے نظر آئے۔ یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ سونو سود ہیں۔ جی ہاں اتوار کو سونو سود ایئر لائن کی حمایت میں سامنے آئے۔ خراب موسم کی وجہ سے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے سونو سود نے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ ایئرپورٹ کے عملے کے ساتھ بدتمیزی نہ کریں کیونکہ خراب موسم ان کے بس میں نہیں ہے۔
غور طلب ہو کہ سونو نے 14 جنوری کو اپنے سوشل میڈیا پر ہوائی اڈے کی تصاویر شیئر کی اور لوگوں سے گزارش کی کہ 'موسم پر کسی کا اتفاق نہیں خدا کا اپنا مزاج ہے، جو انسان کے بس سے باہر ہے۔ میں گزشتہ 3 گھنٹے سے ہوائی اڈے پر صبر سے انتظار کر رہا ہوں۔'
-
The weather Gods have their own moods, beyond human control!! I have been patiently waiting for the last 3 hours at the airport . I know it’s difficult but request everyone to be polite with the airlines crew.They are doing their best! Often times I see visuals of people behaving… pic.twitter.com/C0T8t8c3oQ
— sonu sood (@SonuSood) January 14, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The weather Gods have their own moods, beyond human control!! I have been patiently waiting for the last 3 hours at the airport . I know it’s difficult but request everyone to be polite with the airlines crew.They are doing their best! Often times I see visuals of people behaving… pic.twitter.com/C0T8t8c3oQ
— sonu sood (@SonuSood) January 14, 2024The weather Gods have their own moods, beyond human control!! I have been patiently waiting for the last 3 hours at the airport . I know it’s difficult but request everyone to be polite with the airlines crew.They are doing their best! Often times I see visuals of people behaving… pic.twitter.com/C0T8t8c3oQ
— sonu sood (@SonuSood) January 14, 2024
یہ بھی پڑھیں:
- ممبئی الیون آرمی نے سونو سود کو برانڈ ایمبیسیڈربنایا
- اردو کے معروف شاعر منور رانا 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
اداکار نے مزید لکھا کہ 'میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے لیکن ہر کسی سے درخواست ہے کہ وہ ایئر لائن کے عملے کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں۔ وہ اپنا بہترین دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں کئی بار لوگوں کے انتہائی بدتمیزی کے مناظر دیکھا ہوں۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کچھ حالات کسی کے قابو سے باہر ہوتے ہیں اور ہر کوئی احترام کا مستحق ہے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ ہر اداکار کو سونو سود کی طرح اچھا تجربہ نہیں ملا۔ کیونکہ پرواز میں تاخیر کے درمیان ٹی وی اداکارہ سوربھی چندنا نے ایک ایئر لائن پر تنقید کی ہے۔