حیدرآباد: بالی ووڈ کے سب سے پیارے جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو شادی کے بندھن میں بندھے ایک سال گزر گئے ہیں۔ جیسا کہ یہ جوڑا آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہا ہے، عالیہ کی والدہ اور تجربہ کار اداکارہ سونی رازدان نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی شادی کی کچھ ان دیکھیں تصاویر شیئر کیں۔ Alia and Ranbir Wedding Anniversary
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سونی نے انسٹاگرام پر رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ جوڑے کو ازدواجی زندگی کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں سونی نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' گزشتہ سال اس دن میرے بچے نے زندگی کے ہر اتار چڑھاؤ اور اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ آپ دونوں کو سالگرہ مبارک ہو۔ دعا کرتی ہوں کہ آپ دونوں کی آئندہ زندگی کا سفر خوشگوار ہو'۔
شادی کرنے سے لے کر بیٹی راحہ کی پیدائش اور فلم برہمسترا کے بلاک بسٹر ہونے تک عالیہ اور رنبیر کے لیے سال 2022 بے حد شاندار رہا ہے۔ اس جوڑے نے گزشتہ سال رنبیر کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ یہ جوڑا حالانکہ ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے کا ارادہ کر رہا تھا لیکن بالآخر انہوں نے شادی کرنے کے لیے اس جگہ کا انتخاب کیا جہاں انہوں نے اپنے رشتے کے سب سے پیارے لمحات ایک ساتھ گزارے ہیں۔
رنبیر اور عالیہ کی شادی بے حد نجی تقریب تھی جس میں جوڑے کے قریبی رشتہ دار اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔ بعد میں انہوں نے شادی کی استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا لیکن انہوں نے محدود مہمانوں کو ہی مدعو کیا تھا۔ رنبیر اور عالیہ نے اپریل میں اپنی شادی کے چند ماہ بعد مداحوں کو والدین بننے کی خوشخبری دی۔ عالیہ نے 6 نومبر 2022 کو ممبئی میں اپنی بیٹی راحہ کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ عالیہ اگلی بار کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ ہارٹ آف اسٹون کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اس دوران رنبیر سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔