ETV Bharat / entertainment

Sonam kapoor Wishes Mom on Bday: سونم کپور نے اپنی والدہ سنیتا کپور کی سالگرہ پر پرانی تصاویر شیئر کی - سونم کپور کی والدہ سنیتا کپور

سونم کپور نے اپنی والدہ سنیتا کپور کی سالگرہ کے موقع پر اپنی والدہ کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کیں۔ انیل کپور نے بھی اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سونم کپور نے اپنی والدہ سنیتا کپور کی سالگرہ پر پرانی تصاویر شیئر کی

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 1:37 PM IST

سونم کپور نے اپنی ماں سنیتا کپور کی سالگرہ کے موقع پر ایک پیار بھرا پیغام لکھا ہے۔ اداکارہ نے اپنی والدہ سنیتا کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کی۔ ان میں سے ایک تصویر میں سنیتا اپنے نواسے وایو کو اپنی بانہوں میں پکڑی نظر آرہی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر سونم کے بچپن کی بھی ہے جس میں سنیتا چھوٹی سونم کو اپنی بانہوں میں پکڑی نظر آرہی ہیں۔Sonam kapoor Wishes Mom on Bday

یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سونم نے اپنی ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' سالگرہ مبارک ہو ماں، آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔ آپ کی گود میں بیٹھنے سے لے کر آپ کی محبت اور نگرانی میں رہنا اور آپ کو گلے لگانے سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ میں آپ کی موجودگی میں ہمیشہ خود کو ایک بچے کی طرح محسوس کرتی ہوں اور میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ بہت سارا پیار ماں'۔

سونم کے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنیتا نے لکھا کہ ' بہت سارا پیار بیٹا۔ یہ اب تک کا سب سے بہترین سالگرہ ہے اپنے نواسے کے ساتھ۔ اس کا کوئی مقابلہ نہیں'۔

وہیں انیل کپور نے بھی اپنی اہلیہ کے نام کے پیغام لکھتے ہوئے انسٹاگرام پر سنیتا کے ساتھ کچھ پرانی تصاویر شیئر کی۔ پہلی تصویر میں اس جوڑے کو پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ میں دونوں کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی ہے۔ انیل نے جذباتی پوسٹ لکھتے ہوئے کہا کہ 'میری سب سے بڑی نعمت آج پیدا ہوئی… میری خوبصورت بیوی! سنیتا، آپ کے ساتھ زندگی کسی خواب سے کم نہیں رہی۔ ایک ایسا خواب جسے میں ہر روز جیتا ہوں! میرے خواب اور میرے خوابوں کے ساتھی/دوست/بیوی/لڑکی بننے کے لیے آپ کا شکریہ، ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے... سالگرہ مبارک ہو میری محبت!! '۔

سنیتا کی سالگرہ کے موقع پر ان کی چھوٹی بیٹی اور پروڈیوسر ریا کپور نے اپنی اگلی فلم دی کریو کی شوٹنگ کا آغاز کیا۔ اس میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن اہم کردار میں ہیں۔ مہورت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'کیا یہ اصلی زندگی ہے؟ پہلا دن، سنیتا کپور کی سالگرہ پر میری نانی کی دعاؤں کے ساتھ۔ سالگرہ مبارک ہو ماں میں آپ کے بغیر یہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی، میں آپ سے پیار کرتی ہوں'۔

مزید پڑھیں:سونم کپور بلیک گاؤن میں خوبصورت نظر آئیں، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.